میرے بیٹے کو کالا، نشئی اور چرسی کہا گیا۔۔ منگنی کی تصاویر پر برے تبصروں سے ناراض بیٹے کو اسماء عباس نے کیا کہہ کر منایا؟

"میرے بیٹے کو سوشل میڈیا پر نشئی، چرسی، اور کالی رنگت والا کہہ کر ٹرول کیا گیا، لیکن وہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ وہ حال ہی میں تھائی لینڈ گیا تھا، جہاں دھوپ کی وجہ سے اس کی رنگت کچھ سانولی ہو گئی تھی۔ دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اچھی نہیں آئیں، اور لوگوں نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، جس کی وجہ سے میرے بیٹے نے مجھ سے کہا کہ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں ڈالی جاتی ہیں؟"

سینیئر اداکارہ اسما عباس نے ایک ویڈیو میں دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ دنوں میں، جب زارا نور عباس نے اپنے بھائی احمد عباس گل کی دعائے خیر کی تصاویر شیئر کیں، تو کچھ لوگ ان کے بیٹے کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔

اسما عباس نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی رنگت تھائی لینڈ کے سفر کے دوران دھوپ میں جھلسنے کی وجہ سے تھوڑی تبدیل ہو گئی تھی، اور تصاویر میں وہ سانولا نظر آیا، جس پر لوگوں نے نہ صرف اس کی رنگت پر نکتہ چینی کی بلکہ غیر مناسب الفاظ بھی استعمال کیے، جیسے "نشئی" اور "چرسی"۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کے بیٹے کی یہ حالت عارضی ہے اور جلد ہی وہ جِم جانے کے بعد دوبارہ خوبصورت نظر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے نے ان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ ان کی تصاویر کیوں شیئر کی جاتی ہیں؟ اسما نے جواب دیا کہ کچھ لوگ صرف باتیں کرتے ہیں، اور انہیں کہنے دیا جائے کیونکہ یہی ان کا کام ہے۔

اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا کہ لوگوں نے انہیں خوبصورت کہا، لیکن ان کے بیٹے کو جس طرح ٹرول کیا گیا، اس سے وہ دکھی ہیں۔ اس واقعے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی حدوں کو بے نقاب کر دیا ہے، جہاں لوگ غیر ضروری طور پر ذاتی حملے کرتے ہیں۔

Asma Abbas Talking About Son

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asma Abbas Talking About Son and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asma Abbas Talking About Son to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4636 Views   |   17 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میرے بیٹے کو کالا، نشئی اور چرسی کہا گیا۔۔ منگنی کی تصاویر پر برے تبصروں سے ناراض بیٹے کو اسماء عباس نے کیا کہہ کر منایا؟

میرے بیٹے کو کالا، نشئی اور چرسی کہا گیا۔۔ منگنی کی تصاویر پر برے تبصروں سے ناراض بیٹے کو اسماء عباس نے کیا کہہ کر منایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے بیٹے کو کالا، نشئی اور چرسی کہا گیا۔۔ منگنی کی تصاویر پر برے تبصروں سے ناراض بیٹے کو اسماء عباس نے کیا کہہ کر منایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔