بلیک ہیڈز سے نجات میں مددگار گھریلو ٹوٹکے

بلیک ہیڈز درحقیقت مہاسوں کی ایک قسم ہے جو اس وقت نمودار ہوتی ہے جب مسام آئل یا جلد کے مردہ خلیات کی وجہ سے بلاک ہوجاتے ہیں، وقت کے ساتھ ان کی رنگت زیادہ گہری ہوجاتی ہے۔
مگر اچھی بات یہ ہے کہ ان سے نجات اتنی مشکل نہیں درحقیقت چند گھریلو ٹوٹکے اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

دن میں دو مرتبہ اچھی طرح منہ دھوئیں
بلیک ہیڈز ختم کرنے کی یہ ایک بنیادی تجویز ہے۔ منہ کو دن میں دو مرتبہ دھونے سے چہرے پر دن بھر کی گرد اور تیل صاف ہوجاتا ہے اور اس کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ روزانہ دن میں دو مرتبہ اچھی طرح سے منہ دھو کر موائسچرائز کرنا بلیک ہیڈز ہونے سے دور رکھ سکتا ہے۔

ملتانی مٹی یا چارکول ماسک کا استعمال
ملتانی مٹی یا چارکول ماسک میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ اس سے مسام میں جمی تمام گندگی صاف ہوجاتی ہے۔ ہفتے میں ایک مرتبہ ملتانی مٹی کا ماسک یا چارکول ماسک کا استعمال کرنا بلیک ہیڈز ہونے سے روکتا ہے۔

ٹماٹر سے مدد لیں
ٹماٹر کے ٹکڑے کو چہرے پر رگڑنے سے جلد کے ان حصوں کو صاف کیا جاسکتا ہے جہاں سیاہ رنگ کے نشانات نمایاں ہوتے ہیں۔

انڈے
ایک انڈے کی سفیدی کو پھینٹ لیں اور جلد پر لگائیں، اس کے بعد ایک ٹشو سے اپنے چہرے پر تہہ بنائیں اور اس کے بعد انڈے کی سفیدی کی دوسری تہہ لگائیں ، بیس منٹ تک ماسک کو خشک ہونے دیں اور پھر نکال دیں۔

بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا اور پانی کی یکساں مقدار کو مکس کرکے پیسٹ بنائیں، اس مکسچر کو متاثرہ جلد پر لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں، جس کے بعد موئسچرائزر کا استعمال کریں۔

How To Get Rid Of Blackheads

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like How To Get Rid Of Blackheads and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Get Rid Of Blackheads to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   1 Comments   |   13880 Views   |   02 Apr 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Another tricks.. Fold one egg white and apply on the skin, then apply a layer on your face with a tissue and then apply another layer of egg white, let the mask dry for 20 minutes and then remove.

  • Shamshad Rehan, Karachi

بلیک ہیڈز سے نجات میں مددگار گھریلو ٹوٹکے

بلیک ہیڈز سے نجات میں مددگار گھریلو ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بلیک ہیڈز سے نجات میں مددگار گھریلو ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔