ڈرپ یا پھر اینٹی بایوٹکس۔۔ جانیں تیزی سے ٹھیک ہونے کے لیئے کون سا طریقہ زیادہ مفید ہے؟ ماہرین کی رائے جو آپ کے کام آئے

آج کل بیماریاں جتنی تیزی سے پھیل رہی ہیں ان کے علاج کیلیئے اینٹی بایوٹکس اور ڈرپس بھی اتنی ہی تیزی سے بنائی جارہی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان دونوں میں سے کس کا استعمال زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے؟

ڈرپس یا پھر اینٹی بایوٹکس:

واشنگٹن میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ، اینٹی بایوٹکس ادویہ اگر ڈرپ یا انجیکشن سے دینے کی بجائے کھلائی جائیں تو اس سے مریضوں کا ہسپتال میں رُکنے کا وقفہ کم کیا جاسکتا ہے، مریض تیزی سے تندرست ہوسکتا ہے اور ہسپتال کا خرچ کم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق:

ماہرین کہتے ہیں، خاص طور پر نمونیا کے مریض اگر انجیکشن کی بجائے اینٹی بایوٹکس ادویہ کھائیں تو وہ نہ صرف تیزی سے ٹھیک ہوسکتے ہیں بلکہ اضافی اخراجات بھی کم کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں انفیکشیئس ڈیزیزز سوسائٹی آف امریکا نے بڑے پیمانے پر مطالعہ کرکے یہ بات کہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حقیقت کے باوجود لوگ اینٹی بایوٹکس کھانے کی بجائے اس کا ٹیکہ لگوانے میں زیادہ دلچسپی لیتےہیں۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ اگر ڈرپ یا ٹیکے کی بجائے اینٹی بایوٹکس کھانے سے بہت دیر تک ان ادویہ کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔

تحقیق کیا کہتی ہے؟

اس تحقیق کیلیئے 2010 سے 2015 تک امریکا بھر کے 642 ہسپتالوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جن مریضوں نے مرض کی تشخیص سے تین دن کے اندر اندر منہ سے ادویہ کھانا شروع کیں انہیں جلد عمل کرنے والےمریضوں میں شامل کیا گیا۔

اس طرح دیر سے رجوع کرنے والے مریضوں کی صحت، ہسپتال میں رہنے کے دورانیے، آئی سی یو میں پہنچنے کے واقعات اور اموات کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔ اس سے صاف معلوم ہوا کہ منہ سے اینٹی بایوٹکس کھانے والے افراد جلدی تندرست ہوئے اور ہسپتال سے اپنے گھر بھی جلد ہی روانہ ہوئے۔

Drip Ya Anti Biotic

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Drip Ya Anti Biotic and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Drip Ya Anti Biotic to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   1908 Views   |   05 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

ڈرپ یا پھر اینٹی بایوٹکس۔۔ جانیں تیزی سے ٹھیک ہونے کے لیئے کون سا طریقہ زیادہ مفید ہے؟ ماہرین کی رائے جو آپ کے کام آئے

ڈرپ یا پھر اینٹی بایوٹکس۔۔ جانیں تیزی سے ٹھیک ہونے کے لیئے کون سا طریقہ زیادہ مفید ہے؟ ماہرین کی رائے جو آپ کے کام آئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈرپ یا پھر اینٹی بایوٹکس۔۔ جانیں تیزی سے ٹھیک ہونے کے لیئے کون سا طریقہ زیادہ مفید ہے؟ ماہرین کی رائے جو آپ کے کام آئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔