اگرچہ زیادہ تر تحقیق سبز چائے کے مثبت اثرات پر مرکوز ہے، لیکن حالیہ تحقیق میں سبز چائے کے چند نقصانات بھی سامنے آئے ہیں جن میں سے چند ہم اپنے قارئین کے لئے یہاں بیان کررہے ہیں۔
کیفین کی زیادتی
گرین ٹی میں براؤن چائے کے مقابلے میں کیفین کم ہوتا ہے لیکن بہرحال کیفین ان میں بھی پایا جاتا ہے۔ اگر کوئی زیادہ سبز چائے پیتا ہے تو وہ اس بات کو یاد رکھے کہ کیفین کی زیادتی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس سے پانی کی کمی، پیٹ کی خرابی، بے چینی اور نیند میں کمی ہوسکتی ہے۔
آئرن کی کمی:
سبز چائے میں ٹیننز نامی مرکبات ہوتے ہیں جو جسم میں آئرن میں کمی کا سبب بنتے ہیںیہ ان لوگوں کے لے لئے خطرناک ہوسکتی ہے جو افراد کے لیے جو پہلے ہی آئرن کی کمی کا شکار ہیں۔ جیسے کہ حاملہ خواتین یا خون کی کمی میں مبتلا افراد کے لئے یہ تشویش کا باعث ہو سکتا ہے۔ اس خطرے کو کم کرنے کے لیے، کھانے کے ساتھ سبز چائے کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔
جگر کو خطرہ
کچھ لوگ گرین ٹی کے سپلیمینٹس لیتے ہیں جو اکثر صورتحال میں نقصان دہ بھی ثابت ہوئے ہیں۔ ان میں catechins کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو جگر کو متاثر کرتی ہے۔ اس لئے ان کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کریں۔
دواؤں کی تاثیر
سبز چائے بعض دواؤں کی تاثیر کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سبز چائے میں مرکبات ہوتے ہیں جو اس بات پر اثر انداز ہوتے ہیں کہ جسم ان ادویات کو کس طرح میٹابولائز کرتا ہے۔ اگر آپ کوئی دوائیں لے رہے ہیں، تو سبز چائے کو اپنے معمول میں شامل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔
پیٹ خراب ہونے کا خطرہ
کچھ افراد کو سبز چائے پینے کے بعد معدے کے مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ گرین ٹی سے پیٹ میں درد، متلی، یا اسہال۔ جیسی کیفیات پیدا ہوسکتی ہیں۔ یہ catechins کی موجودگی کی وجہ سے ہو سکتا ہے، جو پیٹ کی پرت میں جلن پیدا کر سکتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Green Tea Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Green Tea Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.