پھوپھی کے ساتھ جن نے کیا کیا تھا؟ سوہا علی خان نے راتوں رات خاندانی محل چھوڑنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

Soha Ali Khan Reveals Ghost Slapped Her Phopo

بالی وڈ کی باوقار اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں اپنی ہارر فلم چھوری 2 کی پروموشن کے دوران ایسا انکشاف کر ڈالا جس نے مداحوں کو چونکا دیا۔ بات صرف فلمی بھوتوں کی نہیں تھی، بلکہ ان کے ذاتی زندگی کے ایک ایسے پراسرار اور سنسنی خیز واقعے کی تھی جس کی گونج آج بھی پٹودی خاندان میں سنائی دیتی ہے۔

انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی کسی آسیب زدہ فلم سیٹ پر کام کر چکی ہیں، تو سوہا نے بجائے فلمی قصے سنانے کے، حقیقی زندگی کا ایک ایسا واقعہ شیئر کیا جس نے برسوں پہلے ان کے خاندان کی زندگی بدل دی تھی۔

سوہا نے بتایا کہ پٹودی میں واقع "پیلی کوٹھی" نامی ایک پرانا محل جو کبھی ان کے خاندان کا مسکن ہوا کرتا تھا، اچانک ایک رات خالی کر دیا گیا۔ وجہ؟ ایک مافوق الفطرت حملہ۔

ان کے مطابق، روایت یہ ہے کہ ان کی پھوپھی کو ایک رات کسی ان دیکھے وجود نے زور دار تھپڑ رسید کیا، اور نشان بھی واضح طور پر ان کے چہرے پر موجود تھا۔ یہ واقعہ اتنا ہولناک تھا کہ اگلی ہی صبح پورے خاندان نے وہ جگہ چھوڑ دی اور موجودہ پٹودی پیلس میں منتقل ہو گئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنے سال گزر جانے کے باوجود بھی "پیلی کوٹھی" آج تک سنسان پڑی ہے۔ وہ جگہ، جو جائیداد کے لحاظ سے قیمتی سمجھی جاتی ہے، اب کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے۔ سوہا کہتی ہیں، "چاہے وہ واقعہ حقیقت ہو یا نہیں، لیکن اتنی قیمتی جگہ کو چھوڑ دینا اور اسے ویران دیکھنا... کچھ تو ہے وہاں جو لوگوں کو واپس نہیں آنے دیتا۔

کیا واقعی "پیلی کوٹھی" میں کچھ ہے؟ یا یہ صرف کہانی ہے؟ جو بھی ہو، سوہا کے اس انکشاف نے شائقین کی دلچسپی ضرور بڑھا دی ہے—اور شاید اب کچھ لوگ اس سنسان کوٹھی کو دیکھنے بھی جانے لگیں... اگر ہمت ہو تو

Soha Ali Khan Reveals Ghost Slapped Her Phopo

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Soha Ali Khan Reveals Ghost Slapped Her Phopo and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Soha Ali Khan Reveals Ghost Slapped Her Phopo to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1637 Views   |   17 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2025)

پھوپھی کے ساتھ جن نے کیا کیا تھا؟ سوہا علی خان نے راتوں رات خاندانی محل چھوڑنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

پھوپھی کے ساتھ جن نے کیا کیا تھا؟ سوہا علی خان نے راتوں رات خاندانی محل چھوڑنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھوپھی کے ساتھ جن نے کیا کیا تھا؟ سوہا علی خان نے راتوں رات خاندانی محل چھوڑنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔