ہینگ تقریباً ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے مگر اکثر لوگ اس کا استعمال تو کرتے ہیں مگر اس کے فوائد سے ناواقف ہوتے ہیں، لیکن کیا آپ اس قیمتی مصالحہ کے فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو کوئی بات نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں اس حیرت انگیز چیز کے حیران کر دینے والے فوائد۔
ہینگ کیا ہے اور اس کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟
اگر ہم ہینگ کے مزاج کی بات کریں تو یہ گرم اور خشک ہے، بادی کھانے جن میں ماش کی دال، آلو، اروی وغیرہ شامل ہیں ان کھانوں میں ہینگ کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ اس سے ان کھانوں کی کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے، ہینگ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔
• پیٹ درد دور کرنے کے لئے مفید
چھوٹے بچے جب گھٹنوں چلنا سیکھتے ہیں تو وہ زمین پر پڑی ہر چیز منہ میں ڈال لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے یا پھر پیٹ میں کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں، ایسے میں ہینگ گھر میں رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
ہینگ کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ پیٹ خراب اور متلی، الٹیوں میں بڑی تیزی سے کام کرتی ہے اور مریض کے پیٹ کو فوری آرام پہنچاتی ہے چھوٹے بچے سے لے کر بڑے سب ہی عمر کے لوگ اس کا استعمال با آسانی کر سکتے ہیں۔
• بالوں کی صحت کے لئے مفید
اگر ہم ہینگ کا پیسٹ بالوں کی جڑوں میں لگائیں تو اس سے ہمارے بال مجبوط ہو جائیں گے اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ
دو چمچ ہینگ میں آدھا چائے کا چمچ پسی پوئی کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ سرکہ ملا کر بالوں کی جڑوں میں مساج کریں، چند دنوں میں بال جھڑنا بند ہو جائیں گے۔
• سر درد سے نجات کے لئے مفید
سر کے درد میں ہینگ کا استعمال بے حد فائدے مند ہے اور اس سے فوری علاج ممکن ہے نزلہ کی وجہ سے ہونے والا سر کا درد ہو یا پھر مائیگرین، ہینگ کا استعمال فوری راحت دیتا ہے اور پُرسکون بناتا ہے، اس کے لئے کافور، ہینگ، پیپر منٹ اور سونٹھ کو باریک پیس کر عرق گلاب میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو سر پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں، تھوڑی دیر میں سر کا درد جیسے غائب ہی ہو جائے گا۔
• دانتوں کے لئے مفید
جسم کے کسی حصے میں بھی درد ہو، ہینگ کا استعمال فوری راحت کا باعث بنتا ہے، اور دانتوں کے درد کے لئے تو ہینگ کا استعمال آزمودہ ہے داڑھ کے درد میں اگر ایک چٹکی ہینگ داڑھ میں رکھ لی جائے تو تھوڑی دیر میں آرام آجاتا ہے اور درد دور ہو جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ایک کپ پانی میں دو چٹکی ہینگ اور دو لونگیں ڈال کر ابال لیں اور اس پانی سے کلی کریں دانت کے درد میں آرام آئے گا، اگر تب بھی آرام نہ آئے تو لیموں کے رس میں ہینگ ملا کر گھول لیں اور روئی سے دانت پر لگائیں تو دانت سے خون نکلنا اور پیپ آنا بند ہو جاتی ہے۔
• ماہواری کے درد سے نجات کے لئے بہترین
ماہواری کا درد ہر عورت کے لئے ایک بڑی مشکل ہے، جس سے ہر لڑکی اور عورت کو گزرنا پڑتا ہے، وہ خواتین جو ہر ماہ ماہواری کا شدید درد برداشت کرتی ہوں یا جنھیں ماہواری کھل کر نہ آتی ہو اور ماہواری کا ماہانہ نظام مستقل نہ ہو ان کو ہینگ کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔
ایک کپ بٹر ملک میں ایک چٹکی ہینگ، ڈیڑھ کھانے کا چمچ میتھی دانہ کا سفوف اور آدھا چائے کا چمچ نمک ملا کر ایک مہینہ تک مستقل دن میں دو دفعہ پی لیں، اس کا استعمال باقاعدگی سے کریں، ایک مہینہ کے اندر ہی ماہواری کی تکلیف دور ہو جائے گی۔
• لال بیگ اور چیونٹیاں بھگائے
چیونٹیاں اور لال بیگ بھگانا ہینگ کو پیس کر چیونٹیوں کے سوراخ میں ڈالنے سے چیونٹیاں بھاگ جاتی ہیں یا جہاں جہاں چیونٹیاں ہوں وہاں چھڑک دیں، کچن کیبنیٹ کے کونوں میں بھی ہینگ لگانے سے چیونٹیاں اور لال بیگ نہیں آتے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Heeng Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Heeng Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.