Adnan Siddiqui Statement On Women Feet
عدنان صدیقی ایک بہت ہی خوش مزاج شخصیت ہیں۔ وہ ایک کامیاب اداکار اور پروڈیوسر ہیں اور جب بھی وہ ڈرامے میں نظر آتے ہیں تو اپنی جاندار اداکاری سے اسکرین پر چھا جاتے ہیں۔ ان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ خوش رہتے ہیں اور مذاق کرنے یا کسی بھی مدعے پر بات کرنے میں کبھی ہچکچاتے نہیں۔ حال ہی میں وہ "ہنسنا منع ہے" کے عید اسپیشل میں مہمان بنے تھے۔
عدنان صدیقی سے جب ان کی رومانوی شخصیت اور پسندیدہ کرداروں کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے مسکرا کر فوراً جواب دیا۔ ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ جب پہلی بار کسی خاتون سے ملتے ہیں تو کون سی خصوصیت کو سب سے پہلے نوٹ کرتے ہیں؟
جس پر عدنان صدیقی نے بڑے دلچسپ انداز میں بتایا کہ، "جب وہ کسی خاتون سے ملتے ہیں، تو سب سے پہلے ان کی پاؤں پر نظر ڈالتے ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ انسان کی صفائی اور اس کی شخصیت کا اندازہ پاؤں سے لگایا جا سکتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ جب کسی خاتون سے پہلی ملاقات کرتے ہیں تو ان کے پاؤں کو سب سے پہلے دیکھتے ہیں۔ اس کے بعد وہ ہنستے ہوئے مزید کہتے ہیں کہ ایک اور بات جو ان کے لیے بہت اہم ہے وہ یہ ہے کہ خاتون زندہ ہو!
عدنان صدیقی کی یہ باتیں نہ صرف دلچسپ تھیں بلکہ انہوں نے یہ بھی ثابت کیا کہ وہ اپنی گفتگو میں ہمیشہ مزاحیہ انداز رکھتے ہیں اور لوگوں کو ہنسانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Adnan Siddiqui Statement On Women Feet and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adnan Siddiqui Statement On Women Feet to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
عدنان صدیقی خواتین سے پہلی بار مل کر ان کے پاؤں کیوں دیکھتے ہیں؟ شو میں دلچسپ انکشاف
عدنان صدیقی خواتین سے پہلی بار مل کر ان کے پاؤں کیوں دیکھتے ہیں؟ شو میں دلچسپ انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عدنان صدیقی خواتین سے پہلی بار مل کر ان کے پاؤں کیوں دیکھتے ہیں؟ شو میں دلچسپ انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔