کمرکس خواتین کے لیے قدرت کا انمول تحفہ اس میں پوشیدہ صحت کے حیرت انگیز راز جان کر آپ بھی چاہیں گی کہ آج سے ہی اس کا استعمال شروع کر دیں

کمر کس کا نام ذہن میں آتے ہی یہ خیال آتا ہے کہ یہ کوئي ایسی شے ہو گی جو کمر کو طاقت فراہم کرتا ہوگا ۔ عام طور پر پنساری کی دکان پر ملنے والی اس جڑی بوٹی کے متعلق بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ کمر کس درحقیقت ہمارے ملک میں آسانی سے اگنے والے ایک درخت کے پھولوں کی سوکھی ہوئي حالت ہے۔آپ نے اپنے ارد گرد گل مہر یا فلیم آف دا فارسٹ نامی درخت کو تو سب ہی نے دیکھا ہو گا گرمی کے موسم میں یہ درخت سرخ اوراورنج رنگ کے پھولوں سے پوری طرح سے ڈھک جاتا ہے۔ اس درخت سے حاصل ہونے والے سرخ پھولوں کو اور بعض اوقات اس کے تنے سے حاصل ہونے والی گوند کو خشک کر کے کمر کس کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے۔ کمرکس میں بہترین قسم کے فولٹ ایسڈ کی مقدار پائی جاتی ہے ساتھ ہی اس میں کاربس، میگنیشئم، وٹامن اے ، کے اور پوٹاشئیم پائی جاتی ہے جو اس کو مسائل کے حل میں مفید بناتی ہے۔
بچے کی ولادت کے بعد عورت کو بھی اس جڑی بوٹی کا حلوہ یا پنجیری بنا کر کھلائی جاتی ہے تاکہ کمر مضبوط ہو اور کمر درد کا خاتمہ ہو سکے۔

ماہواری کا درد

اکثر خواتین کو ماہواری کے دوران شدید کمر درد کی شکایت ہوتی ہے اس کے علاوہ حمل کے دوران اور ڈلیوری کے بعد بھی ان کو کمر درد کی شکایت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اسکے علاوہ لیکوریا کی وجہ سے بھی کمر میں درد کی شکایت رہتی ہے۔

مخصوص زنانہ مسائل میں مفید

ان تمام وجوہا ت کے سبب ہونے والے کمر درد کی وجہ سے اکثر خواتین ازدواجی تعلقات سے گھبراتی ہیں ۔ جس کا براہ راست اثر ان کی ازدواجی زندگی پر پڑتا ہے ایسی صورتحال میں کمر کس کا باقاعدہ استعمال نہ صرف ان کے ان مسائل کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ ان کی کمر کومضبوط کر دیتا ہے۔

کھانسی اور بلغم کے لئے مفید

اگر آپ کو کھانسی ہو اور بلغم آتا ہو تو کمرکس آپ کے لئے بہترین دوا ہے اس کے استعمال سے آپ کو کھانسی اور بلغم سے نجات مل جائے گی۔

پیٹ کے کیڑے

اگر کسی بھی شخص کے پیٹ میں کیڑے ہوں تو اس کو لازمی استعمال کریں اس کے ترش ذائقے کی وجہ سےکیڑوں کو نکالنے میں کافی مدد ملتی ہے۔

شوگر کے مریضوں کے لئے

اگر کوئی شوگر کی بیماری میں مبتلا ہو تو اس کو چاہئیے کہ کمرکس کے پتے استعمال کرے۔ ان کے استعمال سے شوگر کا لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔ اور یہ جسم میں انسولین کی مقدار کو بھی زیادہ نہیں ہونے دیتے۔

Kamarkas Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kamarkas Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kamarkas Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6887 Views   |   01 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 September 2024)

کمرکس خواتین کے لیے قدرت کا انمول تحفہ اس میں پوشیدہ صحت کے حیرت انگیز راز جان کر آپ بھی چاہیں گی کہ آج سے ہی اس کا استعمال شروع کر دیں

کمرکس خواتین کے لیے قدرت کا انمول تحفہ اس میں پوشیدہ صحت کے حیرت انگیز راز جان کر آپ بھی چاہیں گی کہ آج سے ہی اس کا استعمال شروع کر دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کمرکس خواتین کے لیے قدرت کا انمول تحفہ اس میں پوشیدہ صحت کے حیرت انگیز راز جان کر آپ بھی چاہیں گی کہ آج سے ہی اس کا استعمال شروع کر دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔