ہارٹ اٹیک اچانک نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ آپ کے بال کیسے ہارٹ اٹیک آنے سے پہلے خبردار کرتے ہیں؟ حیران کن معلومات

سینے میں درد ہارٹ اٹیک کی سب سے مشہور علامت ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ہارٹ اٹیک کے مریضوں میں سے کئی بار لوگوں کو ہارٹ اٹیک سے پہلے کبھی بھی سینے میں درد محسوس نہیں ہوتا۔

زیادہ تر مریض درحقیقت دیگر علامات کو نظر انداز کرتے ہیں اور علاج میں تقریباً دو گھنٹے تاخیر کرتے ہیں جو ان کیلئے کئی بار جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

اس ویڈیو میں ہم آپ کو ہارٹ اٹیک کی کچھ خفیہ لیکن اہم علامات کے بارے میں بتائیں گے کہ ہارٹ اٹیک سے پہلے آپ کے بالوں میں کونسی تبدیلیاں آتی ہیں اور ہارٹ اٹیک کی اہم علامات کونسی ہوتی ہیں۔۔۔ یہ سب جاننے کیلئے ہمارے ساتھ رہیں اور ویڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیں

ہارٹ اٹیک میں کچھ علامات اچانک اور واضح ہوتی ہیں جبکہ کچھ معمولی درد یا غیر آرام دہ احساس کے ساتھ ظاہر ہوتی ہیں، اکثر جب لوگ سست نظر آتے ہیں تواس بات کا یقین نہیں کر پاتے ہیں کہ اصل میں کیا ہو رہا ہے، اس لیے وہ فوراً طبی امداد نہیں لیتے۔

دل کا دورہ پڑنے سے کئی دن، ہفتے اور مہینوں پہلے، آپ کا جسم آپ کو کچھ وارننگز دیتا ہے اور ایک نشانی آپ کے بالوں میں پائی جا سکتی ہے۔

آپ کے بالوں میں کورٹیسول ہارمون کی زیادہ مقدار دل کے دورے کی وارننگ ہوتی ہے۔

دل کا دورہ پڑنے سے پہلے بال بالکل مختلف ہوجاتے ہیں۔ یہ ایک تحقیق سے ثابت ہوا جس میں دل کا دورہ پڑنے والے 56 افراد کے بالوں کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔

آپ کے بالوں کے علاوہ، دل کے دورے کی چار بڑی علامات یہ ہیں۔۔۔ سینے میں درد، اگرچہ کسی بھی سینے میں درد کا لازمی مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

آپ اپنی گردن، بازوؤں، کمر اور یہاں تک کہ اپنے جبڑے میں بھی درد محسوس کر سکتے ہیں۔ یہ بھی ہارٹ اٹیک کی علامت ہوسکتی ہے۔

Your Hairs Knows When You Are About To Have A Heart Attack

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Your Hairs Knows When You Are About To Have A Heart Attack and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Your Hairs Knows When You Are About To Have A Heart Attack to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Arooj Bhatti  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8691 Views   |   20 Nov 2023
About the Author:

Arooj Bhatti is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Arooj Bhatti is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

ہارٹ اٹیک اچانک نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ آپ کے بال کیسے ہارٹ اٹیک آنے سے پہلے خبردار کرتے ہیں؟ حیران کن معلومات

ہارٹ اٹیک اچانک نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ آپ کے بال کیسے ہارٹ اٹیک آنے سے پہلے خبردار کرتے ہیں؟ حیران کن معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہارٹ اٹیک اچانک نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ آپ کے بال کیسے ہارٹ اٹیک آنے سے پہلے خبردار کرتے ہیں؟ حیران کن معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔