دیواروں اور چھت پر سیلن لگنے سے پریشان ہیں تو کئی سال پرانی سیلن صرف 500 روپے میں ختم کرنے کا طریقہ جانیں او ر اس سے جان چھڑوائیں

اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کے بہت خوبصورت سجے سجائے گھر صرف اس وجہ سے بدنما لگنے لگتے ہیں کیونکہ ان کے گھرکی دیواریں سیلن زدہ ہو جاتی ہیں، اس سیلن کی وجہ سے دیواروں کا رنگ خراب ہو کر اکھڑ جاتا ہے، اور اندر کا پلاسٹر جھانکنے لگتا ہے، جس سے دیواریں بدنما لگتی ہیں اور گھر والے شرمندگی محسوس کرنے لگتے ہیں۔ تو اس کا علاج کیا ہے ، کیا اس کا حل یہی ہے کہ ہر دوسرے مہینے رنگ و روغن کروایا جائے اور پھر وہ چند دن میں خراب ہوجائے۔ تو آج ہم اس کا بہت آسان حل لے کر آئے ہیں جس سے آپ کے دیواروں کا رنگ و روغن بھی برقرار رہے گا اور سیلن بھی نظر نہیں آئے گی۔

اس کے لئے آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ دیوار کی سیلن ختم کرنے کے لئے بازار میں ایک کیمیکل ملتا ہے اس کا پیکٹ لے آئیں اس سے تقریباً 16 اسکوائرفٹ کا ایریا کور ہو جاتا ہے ۔ اس کا آدھا پیکٹ 8 اسکوائر فٹ کے لئے کافی ہے۔ اس کیمیکل کا بڑا پیکٹ تقریباً 1000 روپے کا ہے چھوٹا پیکٹ 450 روپے تک کا ہے۔ تو آپ اپنی دیوار کے سیلن زدہ ایریے کا اندازہ کر لیں اور پھر اسی حساب سے اس کیمیکل کو استعمال کریں۔

طریقہ استعمال:

جس دیوار پر کیمیکل لگانا ہے اس کی دھول مٹی صاف کرلیں اس کے بعد ریگ مال سے اس حصے کورگڑ دیں تاکہ وہاں سے رنگ صاف ہوجائے۔ اس کے بعد کیمیکل کا پیکٹ کھولیں اس میں سے دو پیکٹ نکلیں گے ایک لکوئیڈ اور ایک پاؤڈر ۔ ان دونوں کو پہلے آدھا آدھا کسی تگاری یا برتن یا کسی چھوٹی بالٹی یا ٹب میں نکال کر مکس کرلیں ۔ اب کسی اسکریپر کی مدد سے اس کو دیوار کے ان حصون پر لگائیں جو سیم زدہ ہیں۔ اسی طرح پورے حصے کو کورکر دیں۔ اور سوکھنے دیں۔ یہ سوکھ کر دیوار سے بالکل سختی کے ساتھ چپک جاتا ہے اور سیلن کو اوپر دیوار پر آنے سے روک دیتا ہے۔ اس کو سوکھنے کے بعد رنگ و روغن کیا جائے گا تو وہ لمبے عرصے تک چلے گا۔

Seelan Wali Deewar Ko Kaise Theek Kare

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Seelan Wali Deewar Ko Kaise Theek Kare and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Seelan Wali Deewar Ko Kaise Theek Kare to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tahir  |   In News  |   0 Comments   |   10212 Views   |   05 Jun 2022
About the Author:

Tahir is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tahir is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

دیواروں اور چھت پر سیلن لگنے سے پریشان ہیں تو کئی سال پرانی سیلن صرف 500 روپے میں ختم کرنے کا طریقہ جانیں او ر اس سے جان چھڑوائیں

دیواروں اور چھت پر سیلن لگنے سے پریشان ہیں تو کئی سال پرانی سیلن صرف 500 روپے میں ختم کرنے کا طریقہ جانیں او ر اس سے جان چھڑوائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دیواروں اور چھت پر سیلن لگنے سے پریشان ہیں تو کئی سال پرانی سیلن صرف 500 روپے میں ختم کرنے کا طریقہ جانیں او ر اس سے جان چھڑوائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔