3 بیٹے اللہ کو پیارے ہوگئے اور۔۔ نیّر اعجاز نے بے اولادی کے باوجود دوسری شادی کیوں نہیں کی؟ نجی زندگی کے حوالے سے چند انکشافات

“اللہ نے 3 بار اولاد کی نعمت سے نوازا۔ تینوں بیٹے تھے لیکن ایک بچہ پیدائش کے 10 ، 12 دن بعد چل بسا جب کے دوسرا 2،3 دن میں اور تیسرا ماں کے پیٹ میں ہی اللہ کو پیارا ہوگیا“

یہ کہنا ہے پاکستان ٹیلیویژن اور فلم انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار نیئر اعجاز کا جو پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیجنڈری تجربہ کار اداکار ہیں۔ انہوں نے لاتعداد ڈرامے اور فلمیں کیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنی اداکاری سے ثابت کیا کہ وہ کتنے ورسٹائل ہیں اور بطور اداکار ان کا دائرہ کتنا وسیع ہے۔ نیئر اعجاز پاکستانی فلموں کا لازمی حصہ ہیں اور ہم انہیں پاکستان میں بننے والی تقریباً تمام فلموں میں دیکھتے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں نیّر اعجاز نے اپنی ذاتی زندگی سے پردہ ہٹایا اور ایسے انکشافات کیے جس کا علم ان کے مداحوں کو بھی نہ تھا۔ نیّر اعجاز نے کہا کہ بے اولادی کی وجہ سے لوگوں نے کہا کہ دوسری شادی کرلو لیکن وہ ایک ہی شادی کے قائل ہیں۔ جبکہ ان کی اہلیہ بے حد خدمت گزار خاتون ہیں اور شاید یہ ان کی خدمت ہی ہے جس کی وجہ سے انھوں نے کبھی کسی جانب دیکھنے کا سوچا بھی نہیں۔

بیوی اور بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیّر اعجاز نے کہا کہ ان کی شادی بالکل مشرقی انداز میں ہوئی اور ان کی والدہ نے لڑکی پسند کی جبکہ اب وہ اپنے بھائی کی بیٹی کی پرورش کرتے ہیں کیونکہ وہ بھی تو اپنی اولاد سے کم نہیں ہوتے۔

Nayyer Ejaz Reveals Tragic Loss Of His Children

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nayyer Ejaz Reveals Tragic Loss Of His Children and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nayyer Ejaz Reveals Tragic Loss Of His Children to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   18594 Views   |   31 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

3 بیٹے اللہ کو پیارے ہوگئے اور۔۔ نیّر اعجاز نے بے اولادی کے باوجود دوسری شادی کیوں نہیں کی؟ نجی زندگی کے حوالے سے چند انکشافات

3 بیٹے اللہ کو پیارے ہوگئے اور۔۔ نیّر اعجاز نے بے اولادی کے باوجود دوسری شادی کیوں نہیں کی؟ نجی زندگی کے حوالے سے چند انکشافات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 3 بیٹے اللہ کو پیارے ہوگئے اور۔۔ نیّر اعجاز نے بے اولادی کے باوجود دوسری شادی کیوں نہیں کی؟ نجی زندگی کے حوالے سے چند انکشافات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔