قبض کے لئے ان آزمودہ اور آسان ٹوٹکوں سے فائدہ اٹھائیں

قبض جسے ام الامراض کہا جاتا ہے،یعنی یہ کئی بیمایوں کی ماں ہے۔یہ مرض جسمانی بیماریوں ہی کی وجہ نہیں بنتا بلکہ یہ انسان کو کئی نفسیاتی مسائل سے بھی دوچار کر دیتا ہے۔کیو نکہ جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے صفائی کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ بیرونی یا اندرونی،عام طور پر ایک فرد کو ہفتے میں تین یا اس زیادہ بار آنتوں کی نقل و حرکت اورصفائی کی ضرورت ہوتی ہے یعنی پاخانہ (اسٹول)کا خارج ہو نا ضروری ہے جبکہ کچھ افراد دن میں دو سے تین بار اس حاجت کے لئے باتھ روم کا رخ کرتے ہیں۔قبض اس وقت ہوتی ہے جب آنتوں میں مادہ سخت ہو جاتا ہے اس کی وجہ پانی کی کمی،ذہنی تناؤ،ورزش کی کمی یعنی جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا،فائبر کی کمی،جنک فوڈ کا زیادہ استعمال یا کچھ ادویات جن کے اثرات قبض پیدا کر سکتے ہیں۔ بچے،جوان،ضعیف افراد مرد اور خواتین ہر کسی کوعمر کے کسی بھی حصے میں قبض کی شکایت ہو سکتی ہے۔لیکن ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد میں قبض ہو نے کا تناسب زیادہ ہے جبکہ خواتین کی بڑی تعداد دائمی قبض میں مبتلا ہیں خاص طور پر ایسی خواتین جو حاملہ ہوتی ہیں۔یہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے،لیکن شکر ہے اس کے لئے کئی گھریلو علاج موجود ہیں جن سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنی زندگی نارمل انداز میں گزار سکتے ہیں۔

پانی

پانی زندگی ہے جسم کے تمام افعال کے لئے اس کی ایک مناسب مقدار بے حد ضروری ہے آٹھ گلاس یا س سے زیادہ پانی پینا جہاں جسم کے تمام اعضاء کی کار کردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسی میں قبض سے نجات بھی شامل ہے۔ یہ آنتوں میں موجود مادے کو نرم کر کے اسے خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ا س لئے ایسے افراد جنہیں قبض کی شکایت رہتی ہے پانی کا استعمال بڑھا دیں۔

ورزش یا جسمانی سرگرمی

باقاعدہ ورزش آنتوں کی صحت مند حرکت کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔یہ جم میں کی جائے یا گھر پر دونوں صورتوں میں بہت فائدہ مند ہے۔اس کے لئے دوڑنا اور بھی موئثر ہو سکتا ہے کیو نکہ اس سے آنتوں پر بوجھ سا پڑتا ہے جس سے قبض ختم ہو سکتی ہے۔اگر قبض کافی دن سے ہو تو اور دوڑنا مشکل ہو تو یوگا کو آزمائیں یہ بھی اس مشکل سے نجات دے گا۔

پیٹ کا مساج

پیٹ کا مساج قبض کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں۔اپنی پیٹھ پر لیٹ کر پیٹ کو گھڑی کی سمت میں تقریباًدس منٹ تک دبائیں،آپ اس مساج کو دن میں دو بار کر سکتے ہیں۔اس مساج سے پہلے گرم پانی یا چائے پینا مزید افاقہ دے گا۔

فائبر

فائبر سے بھرپور غذا کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں یہ وزن میں کمی کے ساتھ نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔اس کے لئے اپنی غذا میں دلیا،السی کے بیج،اناج،پھل پھلیاں،چوکر اور سبزیاں کا استعمال بڑھا دیں یہ فائبر حاصل کرنے کا ایک سستا اور موئثر ذریعہ ہے۔

کیسٹر آئل

یہ ایک قدرتی قبض کشا خصوصیات کا حامل تیل ہے کیسٹر آئل آنتوں کو حرکت کو تیز کرتا ہے اسے ایک سے دو چائے چمچ یا پنے معالج کی ہدایت کے مطابق خالی پیٹ لینے سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

کافی

کیفین سے بھر پور کافی پینا آنتوں کی حرکت کو تیز کر سکتا ہے۔یہ آنتوں کو سکڑنے سبب بن سکتی ہے جس سے قبض کی شکایت سے نجات مل سکتی ہے۔

سناء مکی

یہ ایک جڑی بوٹی ہے جو صدیوں سے قبض کو دور کرنے کے لئے استعمال کا جارہی ہے۔اس کے پتوں کو پیس کر استعمال کیا جاتا ہے جسے سفوف کے طور پر پانی سے لینے پر یہ بہترین قبض کشا کا کام کرتا ہے۔

چائے

گرم مائعات ہاضمے اور معدے کے نظام کو مفید انداز میں فعال رکھتی ہیں،اسی لئے چائے بھی ایک گرم مشروب ہے۔مختلف چائے اس مرض میں کا فی افاقہ دیتی ہیں۔
ادرک کی چائے:یہ گر تاثیر رکھنے کی بنا پر نظام انہضام کو تیز کرتی ہے۔
پودینہ کی چائے:یہ بھی قبض کو دور کرنے معان ثابت ہوسکتی ہے۔
بابونہ کے پھول کی چائے:ہاضمے سے جڑے اعضاء یعنی آنتوں کوآرام دیتی ہے تاکہ وہ اپنے افعال اچھے طرح سے انجام دے سکیں۔ سبز چائے:اس کا روز استعمال قبض سے بچاتا ہے۔

لیموں کارس

لیموں کا رس جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں مدد کرتا ہے اسی لئے اسے پانی یا دیگر گرم یا ٹھنڈے مشروبات میں شامل رکھیں تاکہ قبض سے نجات مل سکے۔

ناریل پانی

ناریل پانی پینے سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی اور اس میں موجود میگنیشییم آنتوں کے پٹھوں کو جسم سے فاسد مادے کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

دودھ اور گھی

قبض دور کرنے کے لئے گرم دودھ کا استعمال برسوں سے کیا جارہا ہے اگر اس کی افادیت قبض کے لئے مزید بڑھانی ہوتو گرم دودھ میں ایک چائے کا چمچ گھی ڈال کر پی لیں۔مگراسے پینے سے قبل اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں۔

سونف

سونف کھانا قبض کے لئے بہت مفید ہے اسے ہلکا سا روسٹ کر کے گرم پانی کے ساتھ لینے سے قبض دور ہوجاتا ہے۔

آلو بخارہ

یہ بھی قبض کو دور کرنے میں اہم تصور کئے جاتے ہیں انہیں کھائیں یا پانی میں بھگوکر اس کا پانی استعمال کریں دونوں صورتوں میں یہ فائدہ دے گا۔اگر آپ اسے کھانا نہیں چاہتے تو یہی کام آپ کشمش اور انجیر سے بھی لے سکتے ہیں یہ بھی قبض کشا خصوصیت کے حامل ہیں۔

شہد

ہاضمے کی صحت میں مدد کرنے والے خامروں سے بھر پور شہد ایک عام گھریلو علاج ہے اسے سادہ لیا جائے، چائے یا گرم دودھ میں شامل کر کے استعمال کیا جائے یہ قبض سے نجات ایک میٹھا ذریعہ ہے۔

گڑ

یہ آنتوں میں موجود سخت مادوں کو نرم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس میں میگنیشییم اور کئی معدنیات پائے جاتے ہیں جو قبض سے نجات دلاتے ہیں۔

Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   28230 Views   |   14 Feb 2022
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

قبض کے لئے ان آزمودہ اور آسان ٹوٹکوں سے فائدہ اٹھائیں

قبض کے لئے ان آزمودہ اور آسان ٹوٹکوں سے فائدہ اٹھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قبض کے لئے ان آزمودہ اور آسان ٹوٹکوں سے فائدہ اٹھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔