چیکو ایک ایسا پھل ہے جو صرف کھانے میں ہی فائدے مند نہیں ہے بلکہ چہرے پر پیسٹ کی صورت میں لگانے سے بھی بہت فائدے مند ہے۔ کچھ لوگوں کی جلد پر سردی میں بھی چکناہٹ ہی رہتی ہے یا دانے نکل آتے ہیں یا پھر خشکی کی وجہ سے پھٹ جاتی ہے۔ ان کے لیے چیکو کو استعمال کرنا بڑا مفید ہے۔ چیکو جب زیادہ نرم ہونے لگتا ہے یا پھر اس میں مہک آنے لگتی ہے تو عموماً ایسے چیکو کو پھینک دیا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی ان کو پھینکنے والے ہیں تو ٹہریں چیکو کے استعمال کا یہ طریقہ بھی جان لیں تاکہ آپ بھی اس سردی اپنی جلد کو سستے چیکو سے ہی خوبصورت بنالیں۔
اجزاء:
چیکو
لیموں
خُشک دودھ
طریقہ:
سب سے پہلے اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو لیں۔
اب ایک پیالی میں چیکو کا گودا نکالیں اور اس میں خشک دودھ کو اچھی طرح مکس کریں اور ساتھ ہی لیموں کا رس بھی شامل کردیں۔اچھی طرح مکس کرنے پر ایک فیس پیک تیار ہو جائے گا۔ اس کو چہرے پر 20 منٹ کے لیے اچھی طرح لگائیں اور خُشک ہونے تک چھوڑ دیں۔
جب خُشک ہو جائے تو اس کو دھو لیں۔ لیکن اگر چہرے پر چپچپا پن محسوس ہو تو چہرے پر لیموں کا رس علیحدہ سے اپلائی کرلیں اس سے جلد بالکل نرم و ملائم ہو جائے گی۔
فائدہ:
٭ اس سے جلد صاف ستھری ہوگی، رنگ بھی نکھر کر سامنے آئے گا اور داغ دھبے یا دانوں کے نشانات بھی دور ہو جائیں گے۔
مزید دیکھیں اس ویڈیو میں: