نبی ﷺ کھجور کے ساتھ کھیرے کیوں کھاتے تھے؟ اُسوۃ رسول ﷺ سے جُڑی اہم معلومات جو آپ کو صحتیاب رکھنے کا سب سے اہم راز

قدرت کی عطا کردہ اس انتہائی سستی اور فوائد سے بھر پو ر سبزی کی افادیت اور اس کا کھانا کب نقصان کا باعث بنتا ہے وہ آپ کو بتاتے ہیں۔ کھیرے گرم موسم جسمانی حرارت کو کم کرنےکے ساتھ ساتھ جسم کو مناسب مقدار میں پانی بھی پہنچاتے ہیں۔ اور ان میں موجود منرلنز ، وٹامنزاور دیگر اجزاء اسے صحت کےلیے بہترین انتخاب بناتے ہیں۔ ویسے بھی ہلکی پھلکی غذا کا استعمال معدے کےلیے بہتر ہوتا ہے جبکہ مناسب مقدار میں پانی بھی پینا چاہیے ۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ کھیرے میں یہ دونوں چیزیں اکٹھی ملیں گی۔ جبکہ کھیرا ایک ایسی ہلکی اور جسم کو تروتازہ کرنے والی سبزی ہے۔ جو غذائیت سے بھر پور اور قدرتی طور پروٹامنز او رمعدنیات کا ایک مجموعہ ہے ۔ اس میں موجو د غذائی اجزاء جسم کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔ اورجسم کو مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدددیتے ہیں۔ کھیرا ہمارے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ گرمیوں میں کھیرے کے روزانہ کے استعمال سے آپ کا جسم پانی کی کمی کاشکار نہیں رہے گا۔اور آپ تروتازہ اورصحت مند رہیں گے۔ کھیرے سے آپ کو تمام غذائی اجزاء مل سکتے ہیں۔ کھیرے میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔ لیکن جتنی بھی ہیں۔ ان میں بھرپور فائبرز، پروٹین ، وٹامنز، پوٹاشیم ،آئرن ، زنک اور میگنیشیم وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ تمام غذائی اجزاء ایک کھیرے سے وصول کرسکیں ۔ تو اس کاچھلکا مت اتاریں۔ بلکہ اس کو دھو کر چھلکے سمیت کھالیں۔ کیونکہ کھیرے کے کئی غذائی اجزاء خصوصاً فائبرز اس کے چھلکے میں موجود ہوتاہے۔ اسی طرح کھیرے کو بھوک کااحساس فوری طور پر مٹانے کےلیے بہترین غذا سمجھا جاتا ہے۔ آپ کو کھیرے سے متعلق احادیث مبارکہ سناتے ہیں ۔ پھر کھیرے کے فوائد اور چند نقصانات سے آگاہ کریں گے ۔حضرت عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب کہتے ہیں۔ کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو تر کھجوریں ککڑیوں کے ساتھ ملاکر کھاتے ہوئے دیکھا۔ ککڑی اردو کا ہی لفظ ہے کیونکہ یہ لفظ ہمارے ہاں زیادہ استعمال نہیں ہوتا۔ تو متعدد لوگوں کو اس کا معنی پتہ نہیں ہوتا۔ بعض لوگ تو اسے خربوزہ سمجھ رہے ہوتے ہیں۔

Nabi Kareem Khajoor Kyun Khate Thy

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nabi Kareem Khajoor Kyun Khate Thy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nabi Kareem Khajoor Kyun Khate Thy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7209 Views   |   01 Aug 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

نبی ﷺ کھجور کے ساتھ کھیرے کیوں کھاتے تھے؟ اُسوۃ رسول ﷺ سے جُڑی اہم معلومات جو آپ کو صحتیاب رکھنے کا سب سے اہم راز

نبی ﷺ کھجور کے ساتھ کھیرے کیوں کھاتے تھے؟ اُسوۃ رسول ﷺ سے جُڑی اہم معلومات جو آپ کو صحتیاب رکھنے کا سب سے اہم راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نبی ﷺ کھجور کے ساتھ کھیرے کیوں کھاتے تھے؟ اُسوۃ رسول ﷺ سے جُڑی اہم معلومات جو آپ کو صحتیاب رکھنے کا سب سے اہم راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔