لوگ روٹی کو ترس رہے ہیں اور یہ پلیٹیں بھر بھر کے۔۔ منیب بٹ کھانا ضائع کرنے والوں پر برس پڑے ! مسئلے کا کیا حل بتایا؟

Muneeb Butt Angry On Wasting Food In Weddings

معروف اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں اپنے سالے کی شادی کی تقریب میں کھانے کے ضیاع پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں منیب بٹ نے کہا کہ، میں ابھی کچن سے آ رہا ہوں وہاں کھانا کم پڑ گیا ہے، جبکہ ایسا ہوتا نہیں ہے۔ لیکن یہاں شادی میں مہمان بے جا طور پر پلیٹیں بھر کر کھانا لیتے ہیں، لیکن مکمل طور پر کھاتے نہیں، جس کی وجہ سے کافی مقدار میں کھانا ضائع ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ، یہ رویہ نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ اس سے ان لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے جو دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہوتے ہیں۔ برائے مہربانی اتنا ہی لیں جتنا کھا سکتے ہیں۔

منیب بٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تقریبات میں کھانے کے معاملے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

منیب بٹ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ اداکار کی بات بلکل درست ہے مہمانوں کو اس طرح کی حرکت سے بچنا چاہیئے اور اتنا ہی کھانا لینا چاہیئے جتنا وہ گھر میں کھاتے ہیں۔

Muneeb Butt Angry On Wasting Food In Weddings

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Muneeb Butt Angry On Wasting Food In Weddings and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Muneeb Butt Angry On Wasting Food In Weddings to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   800 Views   |   04 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 May 2025)

لوگ روٹی کو ترس رہے ہیں اور یہ پلیٹیں بھر بھر کے۔۔ منیب بٹ کھانا ضائع کرنے والوں پر برس پڑے ! مسئلے کا کیا حل بتایا؟

لوگ روٹی کو ترس رہے ہیں اور یہ پلیٹیں بھر بھر کے۔۔ منیب بٹ کھانا ضائع کرنے والوں پر برس پڑے ! مسئلے کا کیا حل بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگ روٹی کو ترس رہے ہیں اور یہ پلیٹیں بھر بھر کے۔۔ منیب بٹ کھانا ضائع کرنے والوں پر برس پڑے ! مسئلے کا کیا حل بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔