اونٹ کا گوشت آپ کو کن امراض سے بچا سکتا ہے، اونٹ کے گوشت میں کتنی غذائیت موجود ہے؟

اونٹ کی قربانی کرنا ایک مشکل کام ہے ایک بڑے جانور کی قربانی، اس کو سنبھالنا ، اس کو رکھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس وقت دنیا میں تقریباً 14 کروڑ اونٹ موجود ہیں ، ان کی کثیر تعداد صحرائی علاقوں میں پائی جاتی ہے اس کو صحرا کا جہاز بھی کہا جاتا ہے، اونٹ کا گوشت عام طور پر عرب ممالک میں زیادہ شوق سے پکا یا اور کھایا جاتا ہے۔ اب چند سالوں سے پاکستان میں بھی اونٹ کی قربانی کا رواج ہونا شروع ہوگیا ہے، لیکن اب بھی اونٹ کا گوشت عام دوسرے گائے بکرے کی طرح گوشت کی دوکانوں پر نظر نہیں آتا ہے۔ اونٹ کے گوشت کے علاوہ اونٹ کا دودھ بھی اب لوگوں میں خاصا مقبول ہوگیا ہے۔ اکثرلوگ جگہ جگہ اونٹنیاں لئے کھڑے ہوتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ اونٹ کا دودھ معدے کے السر سے بچاؤ کا قدرتی علاج ہے۔ اور اگر گلہ بان کو ایک ماہ بھی کھانے کو کچھ نہ ملے اور صرف اونٹ کا دودھ ملتا رہے تو بھی وہ اس میں موجود غذائیت کی وجہ سے آرام سے زندہ رہ سکتے ہیں۔

اونٹ کے گوشت کی افادیت:

اس کے گوشت میں دوسرے گوشت مثلاً گائے بکرے دنبے،وغیرہ سے زیادہ غذائیت اور طاقت موجود ہے۔ اس کا گوشت نمونیا یا پھیپھڑوں کی بیماری سے بچاتا ہے۔
اس کے علاوہ تیزابیت اور جلن میں بھی مفید ہے۔ دل کی شریانوں کی حفاطت اور ہیپاٹائٹس بی ، سی اور پرانے بخار اور مختلف قسم کے دردوں میں بھی آرام پہنچاتا ہے۔
اس میں بڑی مقدار میں معدنیات، وٹامنز، پروٹین، کیلشئیم، میگنیشئیم، فاسفورس، آئرن ،وٹامن سی اور بی بھی موجود ہے ۔
اس سے جسم میں خون بنتا ہے، ہیموگلوبن میں اضافہ کرتا ہے۔
اس کی یخنی پھیپھڑوں کے لئے بہترین ہے۔ یہ پھیپھڑوں کی خرابی سے ہونے والے بخار کو بھی ختم کر کے قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے۔
مغربی مما لک میں لوگ وزن کم کرنے کے لئے اونٹ کے گوشت کا استعمال کرتے ہیں۔
قاہرہ یونیورسٹی میں ہونے والی ریسرچ میں اونٹ کے گوشت کو دل کے مرض میں مفید اور کم چکنائی والا تمام غذائی اجزاء سے بھرپور گوشت قرار دیاگیا ہے۔

Camel Meat Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Camel Meat Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Camel Meat Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4355 Views   |   07 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اونٹ کا گوشت آپ کو کن امراض سے بچا سکتا ہے، اونٹ کے گوشت میں کتنی غذائیت موجود ہے؟

اونٹ کا گوشت آپ کو کن امراض سے بچا سکتا ہے، اونٹ کے گوشت میں کتنی غذائیت موجود ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اونٹ کا گوشت آپ کو کن امراض سے بچا سکتا ہے، اونٹ کے گوشت میں کتنی غذائیت موجود ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔