محنت کرتی ہوں تاکہ پڑھائی اور گھر کا خرچہ اٹھا سکوں۔۔ خاتون رائیڈر نے اپنے کام کے حوالے سے کیا بتایا؟

“کوئی بھی کام مرد یا عورت کے لئے نہیں بنا۔ لوگ مجھ پر آوازیں کستے ہیں لیکن میں نظر انداز کردیتی ہوں۔ لڑکی کا صحیح کام کرنا غلط کیسے ہوسکتا ہے؟ شروع میں مجھے گھبراہٹ ہوتی تھی“

ہمت اور حوصلے کی مثال بننے والی اس لڑکی کا نام فرحین زہرا ہے۔ فرحین راول پنڈی کی رہائشی ہیں اور بی ایس کیمسٹری کے ٥ ویں سیمیسٹر کی طالبہ بھی ہیں۔ ان کا خواب ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر ایئر فورس یا آٹامک کے شعبے میں خدمات سرانجام دیں اور اس کے لئے وہ دن رات محنت کرتی ہیں۔ فرحین صبح کالج جا کر علم حاصل کرتی ہیں اور رات کے وقت فوڈ ڈلیوری کا کام کارتی ہیں تاکہ اپنی تعلیم اور گھر کا خرچہ اٹھا سکیں۔

شوق روزگار بن گیا

انڈیپینڈینٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے فرحین نے بتایا کہ انھیں موٹر سائیکل چلانے کا بہت شوق تھا اسی وجہ سے 10 سال پہلے انھوں نے کزن سے موٹرسائیکل چلانی سیکھی اور پھر ان کا شوق ہی روزگار بن گیا۔ اور وہ فوڈ رائیڈر بن گئیں۔

واؤ یار تم بہت اچھا کا کررہی ہو

اپنے تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرحین کا کہنا تھا کہ پہلے دن گھبراہٹ کی وجہ سے وہ اپنے بھائی کو ساتھ لے گئیں۔ وہ کہتی ہیں انھوں نے جیسا سوچا تھا لوگوں کا ردعمل اس سے بہتر تھا۔ پہلا آرڈر دینے گئیں تو ایک خاتون نے دروازہ کھولا اور کہا کہ واؤ تم بہت اچھا کام کررہی ہو۔ یہ ایسا جملہ تھا جس نے فرحین کے حوصلے بلند کردئیے۔

لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آگئی ہے

فرحین کہتی ہیں ان کے والد نے انھیں اجازت دی مگر لوگ کہتے ہیں کہ حالات ٹھیک نہیں جو کہ صحیح بھی ہے لیکن پھر بھی اب لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آگئی ہے۔ نوکری کے ساتھ پڑھائی بہت مشکل ہوجاتی ہے لیکن ہر چیز ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔

Female Foodpanda Rider

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Female Foodpanda Rider and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Female Foodpanda Rider to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1563 Views   |   17 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

محنت کرتی ہوں تاکہ پڑھائی اور گھر کا خرچہ اٹھا سکوں۔۔ خاتون رائیڈر نے اپنے کام کے حوالے سے کیا بتایا؟

محنت کرتی ہوں تاکہ پڑھائی اور گھر کا خرچہ اٹھا سکوں۔۔ خاتون رائیڈر نے اپنے کام کے حوالے سے کیا بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ محنت کرتی ہوں تاکہ پڑھائی اور گھر کا خرچہ اٹھا سکوں۔۔ خاتون رائیڈر نے اپنے کام کے حوالے سے کیا بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔