ہرے رنگ کے انگور تو آپ نے بہت کھائے ہوں گے لیکن کالے یا جامنی رنگ کے انگور کم ہی لوگ کھاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کھٹے ہوتے ہیں یا بعض لوگوں کو ان کے اندر موٹا سا بیج چبانے میں مسئلہ ہوتا ہے۔ لیکن اس کے فائدے بھی کئی ہیں۔
کالے اور ہرے انگوروں میں فرق:
ہرے اور کالے انگوروں کے داموں میں، ان کی رنگت اور سب سے زیادہ ان کی پیداوار میں فرق ہے۔ ہرے انگور کسی بھی نارمل درجہ حرارت پر پیدا ہو سکتا ہے مگر کالا انگور صرف ٹھنڈے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔
ان انگوروں کے فائدے:
٭ ہرا انگور جسم میں پانی کی کمی پورا کرتا جبکہ کالے انگور جسم کو وائرل انفیکشن سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
٭ ہرے انگور پیشاب کی جلن کو کم جبکہ کالے انگور مثانے کی پتھری کو بذریعہ پاخانہ جسم سے خارج کرنے کا ذریعہ ہے۔
٭ سبز انگور معدے کی جلن اور ہاضمے میں مدد دیتے ہیں اور کالا انگور سب سے بڑا قبض کشاء ہے یعنی وہ لوگ جنہیں ہر وقت قبض رہتی ہے وہ اس کو ناشتے میں کھائیں۔
انسولین کنٹرول:
٭ انگور شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں چاہے ہرا ہو یا کالا انگور یہ جسم میں انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور بلڈ پریشر کی رفتار کو نارمل کرنے میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتا ہے۔
دل کا مرض:
٭ دل کے مریضوں کو اچانک بے چینی و گھبراہٹ کا مسئلہ ہوتا ہے، ان کے لیے انگور بے پناہ فائدے مند ہے۔
حمل میں آسانی:
٭ کالے انگور حاملہ ہونے میں مدد دینے والا قدرتی پھل ہے۔ اس کا استعمال ماں اور بچے کی صحت کو بڑھانے میں بھی مدد دیتا ہے۔