نزلے اور کھانسی میں زیرے کے کمالات۔۔ عام سے مصالحے کے بے شمار فائدے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

زیرہ قدیم زمانے سے برصغیر پاک و ہند میں مصالحے کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔ حکیم اسے دوائیوں کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں البتہ مغرب میں ہونے والی جدید تحقیق نے بظاہر اس عام سے مصالحے کی اہمیت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے کیوں کہ اب اس کے ایسے فائدے سامنے آئے ہیں جو پہلے لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ تھے۔

زیرہ کی غذائی اہمیت

زیرہ میں زیرے میں آئرن، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی ایفلامینٹری خصوصیات کے علاوہ وٹامن ای، وٹامن اے اور وٹامن سی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اس کے علاوہ وٹامن بی 6، تھیامن، رائبوفلیون اور نیاسن بھی موجود ہوتا ہے۔

نزلہ زکام اور سردی

اس عام مرض سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو زیرے کی چائے پینا دن میں ایک بار معمول بنا لیں۔ یہ چائے آپ کو سردی کے اثرات اور نزلہ زکام سے بچائے گی۔ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ زیرہ ڈال کر کچھ دیر پکائیں۔ چاہیں تو ادرک اور دار چینی کا ٹکڑا بھی ڈال لیں اور شہد ملا کر پی جائیں۔

وزن میں کمی

اگر سردی میں حلوہ زیادہ کھا لیا تو بھی زیرہ کام آسکتا ہے۔ نیم گرم پانی کے ساتھ چند دانے زیرہ کے ملا کر پی جائیں۔ چربی تیزی سے پگھلنے لگے گی۔

دانت کا درد

دانتوں میں تکلیف محسوس ہو تو زیرے کا قہوہ بنا کر کلیاں کریں۔ تھوڑی دیر میں درد میں آرام آجائے گا۔

بلڈ پریشر

زیرہ بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے امراض میں مفید ہے مگر اس کا استعمال اعتدال میں کریں اور مریض ایک چٹکی سے زائد ہر گز نہ استعمال کریں۔

ہاضمہ بہتر

الٹی، متلی یا معدے میں تیزابیت محسوس ہو تو زیرہ کو دہی میں ملا کر کھائیں۔ یہ نظام ہاضمہ تیز کرے گا اور طبعیت فوری طور پر ہلکی کردے گا۔

Nazla Zukam Ke Liye Zeera Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nazla Zukam Ke Liye Zeera Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nazla Zukam Ke Liye Zeera Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2815 Views   |   02 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

نزلے اور کھانسی میں زیرے کے کمالات۔۔ عام سے مصالحے کے بے شمار فائدے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

نزلے اور کھانسی میں زیرے کے کمالات۔۔ عام سے مصالحے کے بے شمار فائدے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نزلے اور کھانسی میں زیرے کے کمالات۔۔ عام سے مصالحے کے بے شمار فائدے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔