آلو ہر گھر میں پکنے والی ایسی سبزی ہے جو مہنگی ہو یا سستی ہر وقت گھر میں موجود ضرور ہوتی ہے کبھی سالن بنانے کے لئے تو کبھی بچوں کے نگٹس اور فرائز بنانے کے لیے۔ خواتین مجبوراً بچوں کی خاطر آلوؤں کو مہنگے دام بھی خریدتی ہیں۔ بہر حال آج آپ کو وومن کارنر ایسا آسان طریقہ بتانے جا رہا ہے جو آلو کو گھر میں اُگانے کا اتنا آسان طریقہ ہے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گی۔
کسی بھی سبزی یا پھل کو اُگانے کے لئے اس کے بیج کی ضرورت ہوتی ہے اور آلو کے بیج کا سب سے زیادہ استعمال شدہ سائز 28-35 ملی میٹر ہے یعنی آپ جو بھی بیج لیں وہ اس سائز کا ہونا چاہیئے۔ اور سب سے حیران کُن بات تو یہ ہے کہ 10 ہفتوں سے 3 ماہ تک کی مدت میں آپ آلو اُگانے میں کامیاب ہو جائیں گے وہ بھی بغیر کسی بڑی زمین اور باغیچے کے۔
ٹپ
تو چلیئے خآص طریقہ آپ کے لئے موجود ہے:
٭ سب سے پہلے کوئی مضبوط بالٹی لے لیں اور اس کو اچھی طرح دھو کر خُشک کر لیں۔
٭ پھر اس میں ایک جگ کے برابر کھاد والی مٹی ڈالیں اور آلوؤں کے بیجوں کو ڈال دیں۔
٭ اب اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ مٹی گیلی ہو جائے ۔ یعنی پانی مٹی کے اوپر نہ رہے۔
٭ پھر اس میں پوٹاشیئم پاؤڈر کا استعمال کریں جو کہ آپ کو کسی بھی کیمیکل والے سٹور سے باآسانی مل جائے گا۔ یہ پاؤڈر پودوں اور پتوں کو کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جڑوں کی نشونما کو بڑھاتا ہے۔
٭ آخر میں تھوڑی سی مٹی اور ڈال دیں۔
احتیاط:
٭ اس بالٹی کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سورج کی دھوپ مل سکے۔
٭ روزانہ اس کو پانی دیں تا کہ یہ بیج جلدی پھلے پھولے اور نشوونما پائے۔
٭ پانی صرف اتنا ڈالیں کہ مٹی گیلی ہو جائے ، زیادہ پانی نہ ڈالیں اگر مٹی دو دن تک گیلی ہو تو بھی پانی نہ ڈالیں بلکہ پھر تیسرے دن پانی ڈالیں ۔ زیادہ پانی پودوں میں نمکیات کی مقدار بڑھا دیتا ہے جس سے یہ جلد خراب ہو جاتے ہیں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ghar Main Aloo Ugane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Main Aloo Ugane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
About the Author:
Mehwish is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Mehwish is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
گھر میں آلو اگانے کا آسان طریقہ ! پیالے میں مٹی لیں اور اس میں صرف یہ ایک چیز دبا دیں اور چند ہی دنوں میں کمال دیکھیں
گھر میں آلو اگانے کا آسان طریقہ ! پیالے میں مٹی لیں اور اس میں صرف یہ ایک چیز دبا دیں اور چند ہی دنوں میں کمال دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر میں آلو اگانے کا آسان طریقہ ! پیالے میں مٹی لیں اور اس میں صرف یہ ایک چیز دبا دیں اور چند ہی دنوں میں کمال دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔