سردی میں کپڑے ہاتھ سے دھوئیں یا مشین سے لیکن یہ چیز ضرور آزمائیں! جانیں استعمال کا طریقہ جو کرے آپ کی بڑی مشکل آسان

کپڑے دھونا یوں بھی محنت والا کام ہے لیکن ٹھنڈ کے موسم میں یہ مسئلہ یوں بڑھ جاتا ہے کیوں کہ لوگ ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالتے ہوئے گھبراتے ہیں۔ لیکن کپڑے دھوئے بغیر چارہ بھی کوئی نہیں اس لئے آج اس مصیبت سے بچنے کے چند طریقے ہم آپ کو بتائیں گے۔

کوئی داغ ہے تو پہلے صاف کرلیں

سردی کے موسم میں کپڑے دھونا مشکل ہوتا ہے کیونکہ پانی ٹھنڈا ہوتا ہے اور ہاتھ جمنے لگتے ہیں۔ اس موسم میں کم سے کم کپڑے دھونے کے لئے ایک عادت یہ اپنا لیں کہ جس کپڑے میں کوئی داغ یا دھبہ لگ جائے اسے دھونے سے پہلے صاف کرلیں۔ اس کے لئے کسی موٹے کپڑے یا تولیا کو سرف ملے پانی سے بھگو کر داغ پر ملیں تاکہ کپڑا صاف ہوجائے۔ اس طرح دھوتے ہوئے ٹھنڈے پانی میں مشقت نہیں کرنی پڑے گی۔

پہلے سے بھگو دیں

اگر ہاتھ سے کپڑے دھو رہے ہیں تو لازمی طور پر میلے کپڑوں کو کچھ دیر پہلے سرف ملے پانی میں بھگو دیں اور کوشش کریں کہ پانی گرم ہو تاکہ میل نکل جائے۔ اس کے بعد جب آپ بھیگے ہوئے کپڑے دھوئیں گے تو زیادہ رگڑنا نہیں پڑے گا۔

واشنگ مشین کا ہیٹر

جن لوگوں کے پاس آٹومیٹک مشین ہے وہ اپنے کپڑے دھوتے ہوئے ہیٹر کا استعمال کریں جو مشین کے اندر ہی موجود ہوتا ہے۔ اکثر لوگ بجلی کی بچت یا اس فیچر کے بارے میں نہیں جانتے اس لئے جس دکان سے واشنگ مشین خریدیں وہاں ہیٹر کے بارے میں مکمل معلومات ضرور لے لیں۔

گرم کپڑوں کے نیچے ایک بنیان پہنیں

موٹے کپڑے جیسے سوئیٹر اور جیکٹس وغیرہ میں پسینے کی بو بیٹھ جائے تو مشکل سے جاتی ہے اور بھلے وہ سامنے سے گندے نہ بھی ہوں لیکن ناگوار بو کی وجہ سے انھیں دھونا لازمی ہوجاتا ہے۔ اس لئے یہ عادت بنالیں کہ گرم کپڑوں کے نیچے کوئی بنیان یا ٹی شرٹ لازمی پہنیں جنھیں دھونا زیادہ مشکل نہ ہو اور سوئیٹر کم سے کم گندے اور اگر ہیٹر موجود نا ہو تو نیچے دی گئی ویڈیو کی مدد سے واشنگ مشین کی مرمت کرنے والوں سے لگوایا جاسکتا ہے۔ ہوں۔

احتیاطی تدابیر

واشنگ مشین میں ہیٹر استعمال کرتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھیں کہ کپڑوں میں کوئی چیز رہ نہ گئی ہو۔ اس کے علاوہ استعمال سے پہلے اور بعد میں ہیٹر کی جگہ صاف کرنا نہ بھولیں اور پلگ بھی کام ختم ہونے کے بعد نکال دیں

Sardi Mein Kapray Dhony Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sardi Mein Kapray Dhony Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Mein Kapray Dhony Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4029 Views   |   15 Jan 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

سردی میں کپڑے ہاتھ سے دھوئیں یا مشین سے لیکن یہ چیز ضرور آزمائیں! جانیں استعمال کا طریقہ جو کرے آپ کی بڑی مشکل آسان

سردی میں کپڑے ہاتھ سے دھوئیں یا مشین سے لیکن یہ چیز ضرور آزمائیں! جانیں استعمال کا طریقہ جو کرے آپ کی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی میں کپڑے ہاتھ سے دھوئیں یا مشین سے لیکن یہ چیز ضرور آزمائیں! جانیں استعمال کا طریقہ جو کرے آپ کی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔