سردیوں میں تل کھانے کے فائدے ہی فائدے ۔۔ جانیئے سردی کے موسم میں سفید تِل کا استعمال کیسا ہے؟

عام طور پر سفید تِل کا استعمال میٹھائیوں میں یا میٹھے پکوانوں میں کیا جاتا ہے البتہ سفید تِل کے لڈو بےحد مقبول ہیں، لیکن ہم میں سے اکثر لوگ سردی کے موسم میں سفید تِل استعمال کرنے سے فوائد سے لاعلم ہیں۔
یہ چھوٹے چھوٹے سفید بیج بےحد غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، سفید تِلوں کی تاثیر گرم جبکہ ننھے ننھے بیجوں کی غذائیت گوشت کے برار قرار دی جاتی ہے، اس لئے سردی کے موسم میں ٹھنڈ سے بچنے کے لئے ان کا استعمال بہترین ہے صرف یہی نہیں انہیں دوا کا درجہ بھی حاصل ہے۔
جی ہاں! سفید تِل صرف میٹھائیوں میں ہی نہیں بلکہ ادویات کی تیاری میں بھی استعمال کئے جاتے ہیں ماہرین کے مطابق سفید تِلوں کے استعمال سے انسان شوگر، بلڈپریشر، کینسر، ہڈیوں کی کمزوری، جلِد امراضِ اور امراضِ قلب سے محفوظ رہتا ہے ان کے دیگر کیا فوائد ہیں آیئے جانتے ہیں۔

• سفید تِلوں میں موجود غذائیت

سفید تِلوں میں کیلشیم اور آئرن کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، سفید تِلوں میں وٹامنز، منرلز، قدرتی تیل، اور دیگر مرکبات جیسے میگنیشیئم، فاسفورس، میگنیز، کاپر، زنک، فائبر، تھیامن، وٹامن بی سکس، فولیٹ، اور پروٹین موجود ہوتا ہے۔ • سفید تِلوں کے حیرت انگیز فوائد

• خون کی کمی

سفید تِل خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے بےحد مفید ہیں اس میں موجود آئرن خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے کام کرتا ہے خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے سفید تلوں کے ساتھ ساتھ کالے تل بھی بےحد مفید ہیں سفید اور کالے تل نیم گرم پانی میں بھگو کر گرائنڈ کر کے چھان کر اس میں دودھ ملا کر پیا جائے تو چند روز میں خون کی کمی دور ہوجاتی ہے۔

• کیلشیم کی کمی کا علاج

کیلشیم کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ہڈٰیاں کمزور اور بھُربھُری ہو جاتی ہیں سفید تِلوں میں کیلشیم کی بےحد زیادہ مقدار پائی جاتی ہے ایسے افراد جو کیلشیم کی کمی کا شکار ہیں انہیں روزانہ کی غذا میں سفید تل شامل کرنے چاہیئے۔

• بواسیر کا علاج

سفید تِل بواسیر کا شکار افراد کے لئے بھی بےحد بہترین ہے، اگر سفید تِلوں کو پانی میں بھگو کر گرائنڈ کر کے پیا جائے تو خونی بواسیر سے نجات ممکن ہے۔

• قوت و توانائی

سفید تِل بےشمار غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے ان کا استعمال جسم کو موٹا، سرخ و سفید اور طاقتور بنانے کے بہترین ہے اس کے لئے بادام خشخاش اور سفید تِلوں کو ملا کر استعمال کیا جائے تو بہترین نتائج ملیں گے۔

• سردی کے موسم میں دمہ کے لئے بہترین علاج

سردی کے موسم میں دمہ کا شکار افراد بےحد پریشان رہتے ہیں کیونکہ انہیں فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے میں اگر تِل اور السی کے بیج ہم وزن تقریبا دو چمچ لے کر ایک چٹکی نمک اور تھوڑا سا شہد ملاکر روزانہ کھانے سے نمونیہ اور دمہ کے مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

Sardion Main Til Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardion Main Til Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardion Main Til Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7953 Views   |   29 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

سردیوں میں تل کھانے کے فائدے ہی فائدے ۔۔ جانیئے سردی کے موسم میں سفید تِل کا استعمال کیسا ہے؟

سردیوں میں تل کھانے کے فائدے ہی فائدے ۔۔ جانیئے سردی کے موسم میں سفید تِل کا استعمال کیسا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں تل کھانے کے فائدے ہی فائدے ۔۔ جانیئے سردی کے موسم میں سفید تِل کا استعمال کیسا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔