پیسے دے چکے تو بھی کمرہ چھوڑ دیں۔۔ ہوٹلوں کے وہ خفیہ راز جنھیں جان کر آپ بہت بڑی مصیبت سے بچ سکتے ہیں

اکثر لوگوں کا کام کے سلسلے میں دوسرے شہروں میں آنا جانا ہوتا ہے اور وہ ہوٹلوں میں ٹہرتے ہیں۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں لوگ اپنے خاندان سمیت بھی دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں جہاں ہوٹلوں میں ٹہرا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کچھ ہوٹل آپ کے بھروسے کے قابل نہیں ہوتے اور مسلسل آپ کی معلومات لے رہے ہوتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں ہوٹلوں کے اس خفیہ طریقہ کار کی اور اس سے بچنے کی آسان تدبیر بھی آپ کو بتاتے ہیں۔

باتھ روم کا شیشہ اور شاور بھی چیک کریں

جب آپ کوئی کمرہ خریدتے ہیں تو ہوسکتا ہے وہاں پر مختلف کیمرے نصب کرکے آپ کی ذاتی زندگی پر نظر رکھی جارہی ہو۔ کچھ ہوٹل یہ غیر اخلاقی حرکت بعد میں گاہکوں کو بلیک میل کرنے کے لئے بھی کرتے ہیں۔ ہوٹل میں جن جگہوں پر خفیہ کیمرہ لگایا گیا ہوتا ہے ان میں کوئی پینٹنگ، باتھ روم کا شیشہ،شاور، بلب یا پھر کمرے میں موجود پہلے سے کوئی چارجر وغیرہ ہوسکتا ہے۔

کیسے پتہ لگایا جائے؟

اس بات کا پتہ لگانا کچھ مشکل کام نہیں ہے۔ کمرے کی تمام لائٹس بند کرکے پردے برابر کر کے اندھیرا کر لیں۔ اب موبائل کا کیمرہ آن کرکے اسکرین پر دیکھتے رہیں۔ موبائل کیمرہ کو کمرےکی ہر چیز پر آہستہ آہستہ رکھ کے دیکھیں۔ اگر کسی جگہ سے سرخ روشنی نظر آئے تو سمجھ لیں کہ اس جگہ سے آپ کو ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ یہ تکنیک صرف اپنے ذاتی کمرے اور باتھ روم میں استعمال کریں کیونکہ ہوٹل کے باقی حصوں پر کیمرہ لگانا حفاظت کے لئے ضروری ہوتا ہے۔

Hotel Ka Kamra Na Chorain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hotel Ka Kamra Na Chorain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hotel Ka Kamra Na Chorain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1967 Views   |   21 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پیسے دے چکے تو بھی کمرہ چھوڑ دیں۔۔ ہوٹلوں کے وہ خفیہ راز جنھیں جان کر آپ بہت بڑی مصیبت سے بچ سکتے ہیں

پیسے دے چکے تو بھی کمرہ چھوڑ دیں۔۔ ہوٹلوں کے وہ خفیہ راز جنھیں جان کر آپ بہت بڑی مصیبت سے بچ سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیسے دے چکے تو بھی کمرہ چھوڑ دیں۔۔ ہوٹلوں کے وہ خفیہ راز جنھیں جان کر آپ بہت بڑی مصیبت سے بچ سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔