پیٹ کی چربی کسی صورت کم نہیں ہو رہی تھی پھر میں نے ۔۔ جانیں ہلدی کی یہ کون سی چائے ہے جسے پی کر تیزی سے وزن کم کیا جا سکتا ہے؟

ہلدی ایک سپر فوڈ ہے جس کے لا تعداد فوائد سائنس، طب اور آریوروید میں موجود ہیں اور اسکا استعمال صدیوں سے دوائی کے طور پر کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی یہ ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے والا ایک عام مصالحہ بھی ہے جو ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو ہلدی کے نہیں بلکہ ہلدی کی چائے کے فائدے بتائیں گے، اور یہ جاننا ان لوگوں کے لیئے سب سے زیادہ اہم ہے جو اپنے جسم کی چربی اور وزن صحت مند طریقے سے کم کرنا چاہتے ہیں۔

ہلدی چائے بنانے کے لیئے درکار اجزاء:

۔ 1 کپ پانی

۔ 1 چائے کا چمچ ہلدی

۔ 1 چمچ دارچینی کا پاؤڈر

۔ ½ چمچ کالی مرچ

۔ 1 چائے کا چمچ کچلا ہوا ادرک یا سونٹھ کا پاؤڈر

۔ ½ چمچ شہد (اگر آپ کو شوگر نہیں ہے تو)

ہلدی چائے بنانے کا طریقہ:

۔ ایک چھوٹی پتیلی میں پانی ڈال کر اس میں یہ ساری اجزاء شامل کریں سوائے کالی مرچ کے۔

۔ 1 منٹ تک پکائیں اور چولہا بند کردیں، پھر ڈھکن لگا کر 2 منٹ یونہی رہنے دیں۔

۔ اب اسے کپ میں نکال کر اوپر سے کالی مرچیں ڈال کر مکس کریں اور پی لیں۔

۔ اسکے علاوہ آپ ہلدی، سونٹھ، دارچینی اور کالی مرچ کے پاؤڈر کو ملا کر ایک ڈبے میں بھر کے بھی رکھ سکتے ہیں۔

ہلدی چائے پینے کے فائدے:

۔ یہ چائے سردی، نزلہ، زکام اور الرجی کے لیئے بہت فائدے مند ہے

۔ ساتھ ہی اس کا روزانہ استعمال جسم کی چربی اور وزن کم کرنے میں حیران کن حد تک آپ کی مدد کرتا ہے، پھر چاہے وہ پیٹ کی چربی ہو، کمر کی ہو یا پھر ہپس کی۔

۔ ہلدی کی چائے خواتین کے لیئے بھی بہت فائدہ مند ہے، اس سے تھائی رائیڈ، ماہواری اور ہارمونز میں بے قاعدگی جیسے مسئلے بھی حل ہوتے ہیں۔

Haldi Chai Peene Se Pait Ki Charbi Khatam

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Haldi Chai Peene Se Pait Ki Charbi Khatam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haldi Chai Peene Se Pait Ki Charbi Khatam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   27961 Views   |   05 Dec 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 September 2024)

پیٹ کی چربی کسی صورت کم نہیں ہو رہی تھی پھر میں نے ۔۔ جانیں ہلدی کی یہ کون سی چائے ہے جسے پی کر تیزی سے وزن کم کیا جا سکتا ہے؟

پیٹ کی چربی کسی صورت کم نہیں ہو رہی تھی پھر میں نے ۔۔ جانیں ہلدی کی یہ کون سی چائے ہے جسے پی کر تیزی سے وزن کم کیا جا سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیٹ کی چربی کسی صورت کم نہیں ہو رہی تھی پھر میں نے ۔۔ جانیں ہلدی کی یہ کون سی چائے ہے جسے پی کر تیزی سے وزن کم کیا جا سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔