بچے کے طبیعت خراب ہے فوری طور پرکوئی ڈاکٹردستیاب نہیں تو جانیے سبزیوں، پھلوں اور گھریلو اشیاء سےعلاج کے20 نسخے۔

اللہ تعالیٰ نے سبزیوں، پھلوں، اناج وغیرہ میں انمول طاقت رکھی ہے اسی لیے ان کے استعمال سے مختلف بیماریوں،ان کی علامات اور پیچیدگیوں پر قابو پانا ممکن ہے۔ ذیل میں مختلف سبزیوں اور پھلوں وغیرہ کے استعمال پر مشتمل 20 آزمودہ نسخوں کی مختصر کارکردگی پیش کی جارہی ہے۔

1۔ نظر بہتر بنانے کے لیے سات بادام پیس کرآدھا آدھا چمچ سونف ومصری کے ساتھ روزانہ لیں۔
2۔ دل کی تیز دھڑکن اورپیٹ میں گیس بننے سے روکنے کے لیے سونف اور خشک دھنیا ایک ایک چھٹانک صاف کرکے پیس لیں۔ اس آمیزے میں ڈیڑھ چھٹانک شکرملائیں۔ صبح شام ایک ایک چمچہ لیں۔
3۔ پاؤں کے تلوے جلتے ہوں تو صبح شام گھیکوار(ایلوویرا)کے گودے سے تلوؤں کی مالش کریں۔
4۔ پیشاب کی جلن دور کرنے کے لیے پانی زیادہ استعمال کیجئے۔چوتھائی کپ دودھ میں آدھا گلاس پانی ملا کر پئیں،جلن دورہو جائے گی۔
5۔ زیادہ پیاس لگے تو ککڑیاں کھائیں۔ پیاس کسی صورت نہ بجھے تو دودھ کی کچّی لسی بناکر دو تین گلاس پئیں۔ پیاس ختم ہوجائے گی۔
6۔ گھیکوار(ایلوویرا) کا گودا صبح شام منہ پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے آہستہ آہستہ دُور ہوجاتے ہیں۔
7۔ گرمیوں میں آنکھ کی سُرخی اور جلن دورکرنے کے لیے پانچ یا سات آملے مٹی کے پیالےمیں رات کو بھگودیں۔ صبح پانی چھان کراس سےآنکھوں پرچھینٹے ماریں۔
8۔ بچوں میں پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لیے کمیلہ کا 3 گرام سفوف صبح شام لیں۔
9۔ پاؤں کی ایڑیاں پھٹنےاورجلن سے بچانے کے لیے ایک تولہ کچا سہاگہ، ایک تولہ پھٹکری، ایک تولہ گندھک لیکر پیس لیں۔ اس میں پیٹرولیم جیلی مِلا کررات کو سوتے وقت ایڑیوں پر لگائیں چند دنوں میں افاقہ ہوجائے گا۔
10۔ موٹاپا کم کرنے کے لیے پسی کلونجی آدھا چمچ ایک گلاس پانی میں اُبال کر صبح نہارمنہ اورشام کو لیں۔ ایک گلاس پانی میں کلونجی تیل کے چار پانچ قطرے اور ایک لیموں کا رس ڈال کر صبح شام متواتر ایک ماہ استعمال کرنے سے موٹاپا کم کیا جاسکتا ہے۔
11۔ زکام کے خاتمے کے لیے تھوڑی سی چینی دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر اس کا دھواں سونگھیں۔
12۔ ہرے دھنیے کا پانی نکال کر سونگھنے سے چھینکوں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
13۔ نکسیر کا خون بند کرنے کے لیے بھی ہرے دھنیے کا پانی نکال کر سونگھیں۔
14۔ ناک کی بدبُو دُور کرنے کے لیے چٹکی بھر پھٹکری تھوڑے سے پانی میں حل کرکے ناک میں ڈالیں۔
15۔ چھوٹے بچوں میں پیشاب کی جلن دُور کرنے کے لیے پانی میں پیاز کُچل کر 40 گرام چینی ملالیں۔ صبح شام دوسے تین چمچ یہ آمیزہ پلائیں۔
16۔ بدہضمی اور اُلٹیاں روکنے کے لیے 30 گرام پیاز، پودینہ کے چند پتّے اورسات عدد کالی مرچ اچھی طرح ملا کر کھایئے۔
17۔ صبح شام سلاد کے طور پر پیاز کا استعمال بدہضمی روکتا اور جسمانی طاقت بڑھاتا ہے۔
18۔ بھوک بڑھانے کی خاطر پھلوں کے سرکے میں پیاز،ادرک کاٹ کرملائیے۔ پھر پودینے کے پتّے، لہسن کے دوچار ٹکڑے اورتھوڑی سی کشمش ملا کر کھانے میں بطور سلاد استعمال کریں۔
19۔ سر کے زخم اور خارش دور کرنے کے لیے نیم کی نبولیاں پیس کر پانی میں ملا کر گاڑھا لیپ بنا کر رات کو بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔سر لپیٹ کر سو جائین صبح سر دھو لیں۔
20۔ سردیوں میں ہاتھ پاؤں کی اُنگلیوں میں سوجن دُورکرنے کے لیے گھیا(لوکی) کدوکش کرکے اسے ہاتھ پاؤں پراچھی طرح ملیں۔ ایک گھنٹے بعد ہاتھ پاؤں دھولیں اورپھر پیٹرولیم جیلی لگائیں۔

20 Gharelu Nuskhe

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 20 Gharelu Nuskhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 20 Gharelu Nuskhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2644 Views   |   07 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بچے کے طبیعت خراب ہے فوری طور پرکوئی ڈاکٹردستیاب نہیں تو جانیے سبزیوں، پھلوں اور گھریلو اشیاء سےعلاج کے20 نسخے۔

بچے کے طبیعت خراب ہے فوری طور پرکوئی ڈاکٹردستیاب نہیں تو جانیے سبزیوں، پھلوں اور گھریلو اشیاء سےعلاج کے20 نسخے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے کے طبیعت خراب ہے فوری طور پرکوئی ڈاکٹردستیاب نہیں تو جانیے سبزیوں، پھلوں اور گھریلو اشیاء سےعلاج کے20 نسخے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔