دولہے پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔۔ بیٹے کی بارات گھر کے دروازے پر پہنچی تو خوشی مناتے ہوئے ماں انتقال کر گئی، ویڈیو

بیٹے کی شادی ہو اور ماں خوش نا ہوں ایسا ہو نہیں سکتا لیکن اس ماں کو کیا پتا تھا کہ بیٹے کی جب بارات نکلے گی تو وہ مر جائے گی۔

ہوا کچھ یوں کہ بھارتی ریاست راجھستان کے شہر الوار میں انتہائی افسوسناک واقعہ تب پیش آیا جب نیرج نامی جوان کی بارات گھر سے دلہن لینے کیلئے نکل رہی تھی تو ماں بھی ڈھول کی تھاپ پر ناچ رہی تھی مگر اچانک چکر کھا کر گر گئی۔

سوشل میڈیا پر مقبول اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 55 سالہ عورت جب چکر کھا کر گرتی ہے تو سب مل کر اسے اسپتال لے جاتے ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انکی موت کی تصدیق کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

خاندان ذرائع کے مطابق ابھی خاتون نے بیٹے کی شادی کی خوشی میں چند سیکنڈ ہی ڈانس کیا تھا۔
یہی نہیں بلکہ خاندانی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ دولہے کی ماں دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور دوائیاں کھا رہی تھیں۔

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   14124 Views   |   24 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about دولہے پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔۔ بیٹے کی بارات گھر کے دروازے پر پہنچی تو خوشی مناتے ہوئے ماں انتقال کر گئی، ویڈیو and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (دولہے پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔۔ بیٹے کی بارات گھر کے دروازے پر پہنچی تو خوشی مناتے ہوئے ماں انتقال کر گئی، ویڈیو) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.