کپڑے تو گھر میں خواتین خود ہی اپنی پسند کے ڈیزائن سے بنا لیتی ہیں۔ لیکن دوپٹے پر پیکو کروانے کے لیے بازاروں کا رخ کرتی ہیں۔ مگر اب سے آپ کو اس کام کے لیے بھی بازار نہیں جانا پڑے گا۔ اب آپ دوپٹوں کو بھی خود سے گھر میں سادی سلائی مشین سے پیکو کرسکتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں پیکو کرنے کا آسان طریقہ:
سادہ پیکو کرنے کا طریقہ:
٭ جو بھی دوپٹہ آپ کو پیکو کرنا ہے اس کو پہلے چاروں طرف سے برابر کر لیں یعنی جتنی بھی اضافی کان ہے وہ ختم کر دیں۔
٭ پھر کپڑوں والی چاک سے آپ ایک سیدھی لائن دوپٹے کے کناروں پر لگائیں۔
٭ اب آدھے انچ کی جگہ چھوڑ کر چاک کی مدد سے ڈاٹ لائن میں نشان لگائیں۔ یعنی ایک ایک انگلیوں کے بعد چاک سے ہلکا سا نشان لگالیں۔
٭ اب ایک کپ میں پانی لیں اور اپنی سیدھی انگلی کو پانی میں ڈبوئیں۔
٭ اب انگلی کی مدد سے دوپٹے کے کناروں کو ڈاٹڈ لائن والے نشان تک موڑیں۔
٭ پھر سلائی مشین میں دھاگہ ڈالیں۔
٭ اب ڈاٹڈ لائن دوپٹے کے کناروں کو زگ زیگ کرکے سی لیں۔
٭ لیجیے گھر بیٹھے دوپٹے پر سادی سلائی مشین سے پیکو بھی ہوگئی اور آپ کے پیسے بھی بچ گئے۔
ڈیزائن والی پیکو:
سادہ سلائی مشین سے سادی پیکو کرنے کا طریقہ تو ہم نے آپ کو بتادیا ہے لیکن ڈیزائن والی پیکو اب زیادہ تر خواتین کروا رہی ہیں۔ ڈیزائن والی پیکو کم سے کم 100 اور زیادہ سے زیادہ 400 روپے تک بازاروں میں کی جا رہی ہے۔ اس کا ایک آسان حل یہ ہے کہ آپ سادہ سلائی مشین میں پیکو کے پیر یعنی پیکو فُٹ خرید کر مشین کے پیر کی جگہ لگائیں۔ ساتھ ہی پیکو والا موٹا یا تار نما دھاگہ استعمال کریں۔ اس سے آپ گھر بیٹھے ڈیزائن والی پیکو خود سے کر سکتے ہیں۔
طریقہ جاننے کیلئے یہ ویڈیو دیکھیں:
پیکو کے فُٹ آپ کو کسی بھی اچھی اور بڑی مارکیٹ میں 200 سے 800 روپے تک مل جائیں گے ساتھ ہی ان کو لگانے کا طریقہ بھی آپ ان کاریگروں سے جان سکتے ہیں۔ اس طرح آپ اپنی پسند کے ڈیزائن کی پیکو خود کرسکتے ہیں۔