Health Risks of Drinking Raw Milk


کچا دودھ پینا صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

یو ایس سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینٹیشن کی تحقیق کے مطابق کچا دودھ پینے کے نتیجے میں پیٹ کے سنگین امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کچے دودھ میں ایسے نقصان دہ بیکٹریا ہوتے ہیں جو کہ شدید فوڈ پوائزننگ کا باعث بنتے ہیں۔



تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 750 افراد کچا دودھ پینے کے نتیجے میں اوسطاً بیمار ہورہے ہیں جن میں سے متعدد کو ہسپتالوں میں داخل ہونا پڑتا ہے۔



محققین کا کہنا تھا کہ دودھ کو ابالے بغیر استعمال کرنا اس میں موجود بیکٹریا کے باعث امراض کا خطرہ 96 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔



انہوں نے کہا کہ دودھ کو ابالنے سے بیکٹریا کو ختم کردیتا ہے مگر اس کے بغیر پینا ای کولی، Salmonella اور Campylobacter کو جسم میں داخل ہونے کا موقع دیتا ہے جس کے نتیجے میں فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔



یہ تحقیق طبی جریدے جرنل ایمرجنگ Infectious Disease میں شائع ہوئی۔



واضح رہے کہ جنوری میں پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ملک بھر کے الٹرا ہائی ٹیمپریچر (یو ایچ ٹی) اور جراثیم سے پاک 16 برانڈز کے دودھ کے نمونوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں سے صرف 6 برانڈز کے دودھ استعمال کے قابل نکلے۔



سوالات و جواب کے سیشن کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر رانا تنویر نے ایوان کو تحریری جواب میں بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر ملک کے 16 برانڈز کے دودھ سمیت کھلے دودھ کا معائنہ کیا گیا۔



وفاقی وزیر نے بتایا کہ یو ایچ ٹی کیٹیگری کے برانڈز سمیت اولپرز، نیسلے ملک پیک، ڈے فریش، گڈ ملک، نور پور اوریجنل اور حلیب فل کریم کے ٹیسٹ کیے گئے۔



رانا تنویر کے مطابق حلیب ملک کے سوائے یو ایچ ٹی برانڈز کے تمام دودھ محفوظ پائے گئے، جب کہ حلیب میں فارملن اور کین شگر کی مقدار پائی گئی۔



Read more about raw milk is healthy or not and health risks on CDC.

Raw milk is healthy or not? That's the agenda of our today's article.
There is a debate about raw milk benefits and risks; many people are confused whether to drink raw milk or not, about it's benefits and health risks.

We will talk about raw milk vs pasteurized milk in the light of a medical research took place in US Center for Disease Control and Prevention in which it was found that drinking raw milk can increase the risks of stomach diseases. According to the research, raw milk contains harmful bacteria which can cause serious problems of food poisoning.

During the research it was revealed that on an average 750 individuals are being hospitalized due to consumption of raw milk. Researchers more revealed that drinking milk without boiling, due to bacteria, rises the health risk up to 96 percent.

Tags: Raw Milk vs Pasteurized Milk Raw Milk vs Boiled Milk

Raw Milk Healthy Or Not

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Raw Milk Healthy Or Not and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Raw Milk Healthy Or Not to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10262 Views   |   06 Jun 2017
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 December 2024)

Health Risks of Drinking Raw Milk

Health Risks of Drinking Raw Milk ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Health Risks of Drinking Raw Milk سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔