بیٹی کو گھر سے دور اسکول لے جاتا ہوں تاکہ وہ میری طرح ان پڑھ نہ رہ جائے ۔۔ پٹھان والد کن مشکلات سے گزر کر بیٹی کو ڈاکٹر بنا رہا ہے؟

ایک لڑکی کا سب سے بڑا سہارا اس کا والد ہوتا ہے اور اسے معلوم ہوتا ہے کہ باپ وہ ہستی ہے جو اسے کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ بلکل اسی ہی طرح کے ایک عظیم باپ کی کہانی آپکو بتاتے ہیں۔

اس شخص کا نام ہے میا خان جو کہ پٹھان ہے، یہ اپنی بیٹی کو ڈاکٹر بنانا چاہتا ہے جس کیلئے وہ اپنی پھول جیسے بیٹی کو روزانہ 12 کلومیٹر گھر سے دور ایک اسکول میں لے کر جاتا ہے تا کہ وہ پڑھ لکھ جائے اور ڈاکٹر بن جائے کیونکہ ان کے گاؤں میں کوئی ڈاکٹر نہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے جب وہ بیمار ہو جاتے ہیں۔

>

اپنی بیٹی کی کلاس ختم ہونے تک اسکول کے باہر تقریباََ 4 گھنٹے بیٹھا رہتا ہے تا کہ اپنی بچی کو اب باحفاظت اسکول سے گھر لے جاؤں۔

اب ایک اور بات یہ بھی ہے کہ جس وقت یہ اپنی بیٹی کیلئے اسکول کے باہر بیٹھ کر اس کے باہر آنے کا انتظار کرتا ہے تو یہ انتظار بھی اسے بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ وہ خود تو ان پڑھ ہے مگر اسکی بیٹی پڑھ رہی ہے جو اس کا نام روشن ضرور کرے گی۔

مزید یہ کہ میاخان نامی یہ شخص یہی چاہتا ہے کہ ایک تو اس کی بیٹی پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بنے اور اپنے گاؤں کے لوگوں کا علاج کرے اور دوسری بات اپنے والد کی طرح ان پڑھ نہ کہلوائے۔ اب یہاں بتاتے ہیں آپکو کہ بیٹی بھی والد کے جذبات کی نہایت قدر کرتی ہے ارو دل لگا کر پڑھ رہی ہے کیونکہ وہ یہ بات جانتی ہے کہ طرح اس کا والد اسے روزانہ 12 کلومیٹر گھر سے دور اسکول پڑھائی کیلئے لا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عام خیال یہ پایا جا تا ہے کہ پشتون لوگ اپنی بیٹیوں کو زیادہ تر نہیں پڑھاتے مگر میا خان نے سب باتوں اور قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

Beti Meri Tarah Un Parh Na Rhy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Meri Tarah Un Parh Na Rhy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Meri Tarah Un Parh Na Rhy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   1 Comments   |   18236 Views   |   16 Dec 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 October 2024)

  • ,

بیٹی کو گھر سے دور اسکول لے جاتا ہوں تاکہ وہ میری طرح ان پڑھ نہ رہ جائے ۔۔ پٹھان والد کن مشکلات سے گزر کر بیٹی کو ڈاکٹر بنا رہا ہے؟

بیٹی کو گھر سے دور اسکول لے جاتا ہوں تاکہ وہ میری طرح ان پڑھ نہ رہ جائے ۔۔ پٹھان والد کن مشکلات سے گزر کر بیٹی کو ڈاکٹر بنا رہا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹی کو گھر سے دور اسکول لے جاتا ہوں تاکہ وہ میری طرح ان پڑھ نہ رہ جائے ۔۔ پٹھان والد کن مشکلات سے گزر کر بیٹی کو ڈاکٹر بنا رہا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔