اگر پیٹ کی گیس اور معدے کی گرمی آپ کو پریشان کر رہی ہے، تو کچھ آسان حل موجود ہیں، جو گیس کی وجہ سے ہونے والے درد کو دور کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ پیٹ کی گیس بھی اپھارہ، پیٹ میں درد، پیٹ کے سخت ہونےکا سبب بن سکتی ہے اور کچھ لوگ محسوس کرتے ہیں کہ انہیں عام طور پر ضرورت سے زیادہ گیس ہوتی ہے۔
پیٹ کی گیس ختم کرنے کا فوری نسخہ:
دو کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ زیرہ ڈال کر اسے ابال لیں۔ جب یہ پانی ٹھنڈا ہو جائے تو کھانا کھانے کے بعد اس پانی کو پی لیں۔ نیم گرم پانی میں زیرے کا استعمال پیٹ میں ہونے والی گیس سے فوری نجات دے گا۔
الائچی کا استعمال:
پیٹ کی گیس سے نجات کے لیے الائچی کا استعمال نہایت بہترین ہے اور اسے سبزیوں اور چاول پکاتے وقت اس میں ڈالیں۔ اس سے آپ کے پیٹ میں ہونے والی گیس اور دیگر بیماریوں سے نجات ملے گی۔ الائچی کا قہوہ بنا کر پینے سے بھی پیٹ کی گیس ختم ہوتی ہے۔
سونف کا استعمال:
دنیا کے مختلف ممالک میں، خاص طور پر رات کے کھانے کے بعد سونف کو چبایا جاتا ہے، کیوں کہ اسے چبانے سے پیٹ پھولنے اور گیس جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ سونف فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو آنتوں اور معدے کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
ہینگ کا استعمال:
اگر آپ کے پیٹ میں مڑور اٹھ رہے ہیں اور پیٹ کی گیس زیادہ ہوگئی ہے تو ہینگ کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں اس کو لینے سے آپ کے پیٹ کے اندر کی گیس کم ہونے لگتی ہے اور آپ اپنے پیٹ میں سکون محسوس کریں گے۔ ایک کپ نیم گرم پانی میں ہینگ کے پاؤڈر کو ڈال کر اسے پئیں، اس سے بہت جلد آرام آجائے گا۔
پودینے کا قہوہ:
پودینے کا قہوہ پینے سے معدے پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ کھانا جلدی ہضم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسلیئے کھانے کے بعد پودینے کا قہوہ بنا کر ضرور پیئیں، اس سے پیٹ کی گیس سے فوری طور پر ٹھیک ہو جائے گی۔
لونگ کا استعمال:
کیا آپ نے کبھی گیس کے درد سے بچنے کے لیے لونگ کا استعمال کیا ہے؟ لونگ کے استعمال سے اگر اسے چبا کر کھایا جائے تو، پیٹ کی گیس کم ہونے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ پیٹ کی گیس سے چھٹکارا پانے کے لیے لونگ کو کھانے پکانے میں بھی استعمال کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gass Se Dora Bhi Par Sakta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gass Se Dora Bhi Par Sakta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.