گیس اور بدہضمی کی وجہ سے سانس بھی نہیں آتا ۔۔ آپ بھی ہاضمے کی گڑبڑ سے پریشان ہیں تو یہ 5 گھریلو چیزوں کا استعمال کریں اور پیٹ کی تکلیف سے جان چھڑائیں

پیٹ خراب ہونے کا کوئی وقت نہیں بس بہانہ ہو جاتا ہے کہ یہ کھالیا تھا تو پیٹ خراب ہوگیا، دال کھا لی تھی تو گیس ہوگئی، بینگن کھالیے تھے تو قبض ہوگئی یہ ساری وہ عام روزمرہ کی باتیں ہیں جو ہم خود بھی تجربہ کرتے رہتے ہیں۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ زیاہد بیٹھنے کی وجہ سے ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے یا پھر پیٹ میں گیس کا مسئلہ ہو جاتا ہے اور کچھ لوگوں میں فائبرز کی کمی کی وجہ سے ہر دوسرے دن ہاضمے کے مسائل ہوتے رہتے ہیں۔شدید قبض یا گیس اٹکنے کی وجہ سے سانس لینے میں بھی تکلیف ہوتی ہے نا سیدھا بیٹھا جاتا ہے اور نہ لیٹا جاتا ہے ایسے میں گھر میں موجود ان چیزوں کا استعمال کریں اور ہاضمے کی خرابی کے مسئلے کو دور کردیں۔

ہاضمہ ٹھیک کیسے ہوگا؟

٭ دارچینی:

دارچینی میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی وائرل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو صرف کھانے کے ذائقے کو نہیں بڑھاتی ہیں بلکہ ساتھ ہی آپ کے کھانے کو ہضم کرنے میں بھی آپ کی مدد کریں گی۔ ہر کھانے کے بعد ایک چمچ دارچینی کا پاؤڈر ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ مکس کرکے پی لیا کریں اس سے کھانا جلد ہضم ہوگا اور پیٹ کی گیس کو بھی جلدی اتارا جا سکتا ہے۔

٭ پودینے کی چائے:

پودینے کے پتوں میں موجود ربوفلامن اسے انسانی صحت کے لیے جس قدر مفید بناتا ہے وہ وہی جان سکتا ہے جو اس کو روزمرہ استعمال کرتا ہے۔ پودینے کی چائے دوپہر کے کھانے کے بعد پی لینے سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے اور جسم میں فائبرز کی کمی کو دور کرنے میں یہ مفید سمجھا جاتا ہے۔

٭ لیموں اور شہد:

لیموں اور شہد کو گرم پانی کے ساتھ نہارمنہ پینے کے فائدے بے شمار ہیں اور سب سے بڑھ کر اس سے وزن میں میں بھی آتی ہے یہ آزمایا ہوا حکیمی ٹوٹکہ ہے جس کا استعمال پیٹ کی خرابی جیسے سنگین مسئلے کو دور کرتا ہے۔ اگر آپ اس کو تواتر سے 3 ماہ استعمال کریں گے تو آپ بھی جلد اس کے مثبت فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

٭ سیب کا سرکہ:

سیب کا سرکہ چونکہ ایسیٹک خصوصیات کا حامل ہے یہ جگر کی گرمی کو بھی دور کرنے میں مدد دیتا ہے ستاھ کھانے کے ذرات کو باریک کردیتا ہے تاکہ اخراج کا مسئلہ بھی آسان ہوسکے اور پیٹ میں اضافی غذا بھی باہر نکل سکے۔

٭ سونف:

سونف ایک اچھے ماؤتھ فریشنر کے طور پر کام کرتی ہے اور اس کا پانی پینے سے وزن میں کمی کے ساتھ ہاضمے کی بہتری میں بھی مدد ملتی ہے۔ اگر ہاضمہ کی شکایت اکثر رہتی ہے تو آپ روزانہ سونف کو رات ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ڈال کر بھگو دیں اور صبح اٹھ کر اس کا پانی پی کر سونف چبائیں یہ آپ کی روزمرہ کی شکایت بھی دور کرے گی اور دن بھر میں اس کی چائے بنا کر پی لیں اس سے میٹابولزم بھی بوسٹ ہوگا اور پیٹ کی چربی بھی پگھلے گی۔

Gass Aur Bad Hazmi Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gass Aur Bad Hazmi Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gass Aur Bad Hazmi Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4627 Views   |   15 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گیس اور بدہضمی کی وجہ سے سانس بھی نہیں آتا ۔۔ آپ بھی ہاضمے کی گڑبڑ سے پریشان ہیں تو یہ 5 گھریلو چیزوں کا استعمال کریں اور پیٹ کی تکلیف سے جان چھڑائیں

گیس اور بدہضمی کی وجہ سے سانس بھی نہیں آتا ۔۔ آپ بھی ہاضمے کی گڑبڑ سے پریشان ہیں تو یہ 5 گھریلو چیزوں کا استعمال کریں اور پیٹ کی تکلیف سے جان چھڑائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گیس اور بدہضمی کی وجہ سے سانس بھی نہیں آتا ۔۔ آپ بھی ہاضمے کی گڑبڑ سے پریشان ہیں تو یہ 5 گھریلو چیزوں کا استعمال کریں اور پیٹ کی تکلیف سے جان چھڑائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔