ماہواری میں بےقاعدگی خواتین کی صحت کا ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے جو ان کی صحت بہت انتہائی منفی اثرات ڈال سکتا ہے اس کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ماہواری کے مسائل کو دور کرنے کے لئے چند آسان اور گھریلو علاج جس سے آپ کو بےحد فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
ماہواری میں بےقاعدگی کی وجوہات
• ہارمونز میں گڑ بڑ خواتین کی ماہواری میں بےقاعدگی کی وجہ بنتی ہے۔
• اگر خواتین مسلسل کسی بیماری میں مبتلا ہیں جیسے بخار، ٹی بی یا پھر تھائیرائیڈ وغیرہ تو یہ بھی ماہواری میں بےقاعدگی کی وجہ ہو سکتی ہے۔
• اگر خواتین میں جسمانی سرگرمی نہ ہو اور وہ بلکل آرام کی حالت میں رہتی ہوں تو یہ بھی ماہواری کی وجہ بن سکتی ہے۔
• زیادہ مانع حمل ادویات اور گولیوں کا استعمال ماہواری کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
• ضرورت سے زیادہ ذہنی دباؤ اور تناؤ کا شکار رہنے کی وجہ سے خواتین میں ماہواری کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
• پی سی او ایس کا شکار خواتین بھی ماہواری کی بےقاعدگی کا شکار ہو سکتی ہیں۔
• ماہواری میں بےقاعدگی کی صورت میں خواتین اور بچیوں کو چاہیئے کہ وہ فوری کسی اچھے معالج سے رجوع کریں۔
ماہواری کے مسائل دور کرنے کے گھریلو طریقے
• ماہواری کی بےقاعدگی کا شکار خواتین کو اپنی روز مرہ زندگی میں یوگا، ورزش اور جسمانی سرگرمیوں کو لازمی شامل کرنا چاہیئے۔
• اگر آپ کسی قسم کے کھیل میں حصہ لیں اور روزانہ کھیلیں تو اس سے بھی جسمانی کھچاؤ اور تناؤ دور ہوتا ہے اور ساتھ ہی ماہواری کے مسائل دور ہوتے ہیں۔
• اگر آپ کی ماہواری کے دن چل رہے ہوں تو ایسے میں کوئی بھاری چیز نہ اُٹھائیں اور ایسی ورزش نہ کریں جس سے ماہواری میں نقصان ہو۔
• ماہواری کی بےقاعدگی کو دور کرنے کے لئے ادرک کا قہوہ بنا کر پیا جا سکتا ہے ادرک اور دارچینی کا قہوہ بنا کر پینے سے ماہواری کی بےقاعدگی دور ہوگی۔
• ماہواری کے دوران اگر درد کی شدت زیادہ ہو تو ادرک کا قہوہ پینے سے درد دور ہو جاتا ہے۔
• ماہواری کی بےقاعدگی دور کرنے کے لئے آپ کو ذہنی دباؤ اور تناؤ سے دور رہنا ہوگا اور خود کو پُرسکون رکھنا ہوگا۔
• اپنے کھانے پینے کا خیال رکھیں اچھی اور صحت بخش غذاؤں کا استعمال کریں۔
• ماہواری میں بےقاعدگی کو نظر انداز نہ کریں اگر یہ گھریلو طریقے آزمانے کے بعد بھی ماہواری کی بےقاعدگی اور مسائل دور نہ ہوں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں کیوںکہ ماہواری کی بےقاعدگی اور اس کے مسائل کچھ سالوں بعد حمل میں بھی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔