وٹامن ڈی کی کمی وقت سے پہلے بڑھاپے کا سبب ۔۔ جانیں اسکی علامات، خطرات اور وہ غذائیں، جو اس کمی کو پورا کرنے میں مدد کریں

وٹامن ڈی ایک غذائیت ہے جو ہم کھاتے ہیں اور ایک ہارمون جو ہمارا جسم بناتا ہے۔ یہ ایک چربی میں گھلنے والا وٹامن ہے جو طویل عرصے سے جسم کو کیلشیم اور فاسفورس کو جذب کرنے اور برقرار رکھنے میں مدد دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ ہڈیوں کی نشونما کے لیے اہم ہے۔ اس کے علاوہ، مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ وٹامن ڈی کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو کم کر سکتا ہے، انفیکشن کو کنٹرول کرنے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی کی علامات اور صحت کے خطرات:

ایک تحقیق کے مطابق جن لوگوں کو منہ میں زبان میں اور ہونٹوں پر جلن محسوس ہو ہونٹ بار بار خشک ہو یا پھر جو کچھ بھی کھائے پیئیں اس کا ذائقہ اچھا محسوس نہ ہو ایسے لوگ وٹامن ڈی کا شکار ہوتے ہیں
ہڈیوں کے درد اور پٹھوں کی کمزوری کی علامات کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ آپ میں وٹامن ڈی کی کمی ہے۔ تاہم، بہت سے لوگوں کے لئے، علامات ظاہر ہوتی ہیں،اس کے باوجود، علامات کے بغیر بھی، بہت کم وٹامن صحت کے خطرات پیدا کر سکتا ہے۔ اس میں خون کی کم سطح درج ذیل کے ساتھ وابستہ کی جاتی ہے۔
دل کے امراض سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
بڑی عمر کے بالغوں میں حد سے زیادہ کمزوری ہونا۔
بچوں میں شدید دمہ کی بیماری کا ہونا۔
وقت سے پہلے بڑھاپے کے اثرات نظر آنا

وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کرسکتے ہیں؟

تجویز کیا جاتا ہے کہ جب کسی شخص میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے تو اس کے لیے سب سے مؤثر علاج وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس لینا ہوتا ہے اور اس کو کھانے کے ساتھ لینا چاہیئے۔ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس مختلف شکلوں میں آتے ہیں کچھ روزانہ، کچھ ہفتے میں ایک بار، یا مہینے میں ایک بار لیئے جا سکتے ہیں۔ لیکن یہ ڈاکٹر کی ہدایت سے ہی استعمال کریں۔

وہ غذائیں جن میں کافی مقدار میں صحت بخش چکنائی ہو ان سے وٹامن ڈی کو جسم میں جذب ہونے میں مدد ملتی ہے۔ وٹامن ڈی کے اچھے ذرائع میں شامل ہیں؛

ایواکاڈو، انڈے، بیج، سالمن مچھلی، گری دار میوے، پنیر، کوڈ لیور آئل، ٹونا مچھلی، سنترے کا رس، ڈیری (دودھ، دہی، مکھن)، گائے کا جگر اور دالیں۔ ان غذاؤں کا استعمال اپنی روز مرہ کی خوراک میں کرنے سے آپ کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پوری ہوجائے گی۔

Vitamin D Ki Kami Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Vitamin D Ki Kami Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vitamin D Ki Kami Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2180 Views   |   14 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 May 2024)

وٹامن ڈی کی کمی وقت سے پہلے بڑھاپے کا سبب ۔۔ جانیں اسکی علامات، خطرات اور وہ غذائیں، جو اس کمی کو پورا کرنے میں مدد کریں

وٹامن ڈی کی کمی وقت سے پہلے بڑھاپے کا سبب ۔۔ جانیں اسکی علامات، خطرات اور وہ غذائیں، جو اس کمی کو پورا کرنے میں مدد کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی وقت سے پہلے بڑھاپے کا سبب ۔۔ جانیں اسکی علامات، خطرات اور وہ غذائیں، جو اس کمی کو پورا کرنے میں مدد کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔