عام سی لڑکی جسے لینے شہزادہ آیا ۔۔ پاکستانی لڑکی، جس کی شادی اردن کے شہزادے کے ساتھ ہوئی، جانیے دلچسپ معلومات

اکثر کتابوں کہانیوں میں یہ بات سنی جاتی اور پڑھی جاتی ہے کہ کوئی خوبصورت شہزادہ آیا اور ایک خوبصورت مگر عام سی لڑکی کو ڈولی میں بٹھا کر لے گیا۔

اردن کے شہزادے کا دل جیتنے والی اور اسے اپنی زلفوں کا اسیر بنانے والی پاکستان کی اس لڑکی کا نام سروت الحسن ہے جو کہ 24 جولائی 1947 کو اکرام اللہ خان کے ہاں پیدا ہوئیں۔ سروت ایک پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، پاکستان کی آزادی کے وقت وہ بھارت سے یہاں آگئی تھیں۔

ثروت الحسن کے والد اکرام اللہ خان قائد اعظم کے ساتھ پارٹیشن کمیٹی کا حصہ تھے، اور پھر پاکستان بننے کے بعد وہ پہلے سیکریٹری خارجہ بنے، فرانس پرتگال اور برطانیہ کے سفیر بھی رہے تھے جبکہ والدہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اردو کی مصنفہ تھیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی کی رکن، تحریک پاکستان کی رکن اور سفارتکار تھیں۔

ثروت کو والدین کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے لیے آکسفارڈ یونی ورسٹی بھیجا گیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب ثروت اپنی پڑھائی کو مکمل کر رہی تھیں، تب ہی ان کی ملاقات اردن کے شہزادے حسن بن طلال سے ہوئی تھی۔ حسن بن طلال بھی عمان میں 1947 ہی کو پیدا ہوئے تھے، اس طرح دونوں ہم عمر تھے، دونوں ایک دوسرے کی شخصیت سے متاثر ہوئے تھے

حسن بن طلال کو عربی، انگریزی، ہسپانوی زبان پر عبور حاصل تھا، ثروت اور حسن کی دوستی اس حد تک گہری ہو چکی تھی کہ حسن نے ثروت سے اظہار محبت کر دیا تھا، مگر ثروت نے یہ محبت کا یہ پیغام یہ کہہ کر رد کر دیا تھا کہ اگر آپ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں، تو میرے گھر رشتہ لے کر آئیں۔ یعنی رشتہ لے کر میرے گھر پاکستان جانا ہوگا۔

حسن بن طلال نے رشتے کے لیے حسین بن ناصر کو پاکستان بھیج دیا۔ جب وہ پاکستان آئے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا اور اس طرح ایک عام پاکستانی لڑکی کا رشتہ اردن کے شہزادے کے ساتھ طے پا گیا۔

اس تقریب کو منفرد دلہن کی سہیلیوں نے بنایا تھا، جنہوں نے مختلف قسم کی رسمیں ادا کی تھیں اور بدلے میں دلہے نے دیناراور قیمتی تحائف تقسیم کیے تھے۔ نکاح کی تقریب بھی سادہ تھی، جبکہ نکاح عالم دین جمال میاں نے پڑھایا تھا۔ نکاح میں گواہان کے طور پر صدر ایوب خان اور شاہ حسین نے دستخط کیے تھے۔ جبکہ جوتا چھپائی کی رسم کو پورا کرتے ہوئے شہزادے نے دو ہزار دینار ادا کیے تھے۔

Aami Larki Jisy Shehzada Lene Aya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aami Larki Jisy Shehzada Lene Aya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aami Larki Jisy Shehzada Lene Aya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   35080 Views   |   17 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

عام سی لڑکی جسے لینے شہزادہ آیا ۔۔ پاکستانی لڑکی، جس کی شادی اردن کے شہزادے کے ساتھ ہوئی، جانیے دلچسپ معلومات

عام سی لڑکی جسے لینے شہزادہ آیا ۔۔ پاکستانی لڑکی، جس کی شادی اردن کے شہزادے کے ساتھ ہوئی، جانیے دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عام سی لڑکی جسے لینے شہزادہ آیا ۔۔ پاکستانی لڑکی، جس کی شادی اردن کے شہزادے کے ساتھ ہوئی، جانیے دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔