اُبلے پوئے چاول اگر بچ جائیں تو انہیں پھینکیں نہیں بلکہ ان سے یہ 3 مزیدار کھانے بنائیں جو خرچہ بھی بچائیں اور ذائقہ بھی بڑھائیں

ابلے ہوئے چاول ہر شوربے والے سالن کے ساتھ مزیدار لگتے ہیں، پھر چاہے وہ کوفتوں کا سالن ہو یا مرغی کا قورمہ، آلو کا سالن ہو یا ٹنڈوں کا۔ ابلے چاول ہر طرح کھانے میں ذائقہ دیتے ہیں۔ اکثر رات میں جب کچھ ہلکا کھانے کا دل ہو تو خواتین سالن کے ساتھ روٹی کی جگہ چاول ابال لیتی ہیں تاکہ پیٹ بھی بھر جائے اور کچھ ذائقہ بھی بدل جائے۔ لیکن اگر یہ بچ جائیں تو صبح کم ہی لوگ ان کو کھاتے ہیں اور پھر پیالے بھر بھر کر چاول یا تو پھینک دیتے ہیں، یا پھر ماسیوں اور کوڑے والے کو باندھ کر دے دیتے ہیں۔ اس سے بہتر ہے کہ آپ مہنگے چاولوں کو خود ہی استعمال میں لے آئیں جو جیب پر بھاری بھی نہیں پڑیں گے اور نہ کھانا اس طرح ضائع ہوگا۔

بچے ہوئے چاولوں کا کیا کریں؟

بچے ہوئے چاولوں سےبنائیں یہ بہترین ڈشز جو بچوں اور بڑوں سب کو ہی خوب پسند آئیں گے:

• چاول کے پکوڑے:

چاول کے پکوڑے بنانے کیلیئے آپ کو چاہیئے؛
بچے ہوئے چاول - 2 کپ
پیاز 1 عدد
ادرک کا ایک ٹکڑا
لہسن 4 جَوئے
کڑی پتا اور دھنیا
ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ
کشمیری لال مرچ پاؤڈر 2 چمچ
زیرہ پاؤڈر 1 چمچ
گرم مصالحہ 1/2 چائے کا چمچ
ہینگ پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
بیسن 1/2 کپ
چاول کا آٹا 1/4 کپ
تیل – 1 سے 2 چمچ
ڈیپ فرائنگ کے لیے تیل

بنانے کا طریقہ:

ایک پیالے میں چاول، چھوٹی کٹی ہوئی پیاز، ادرک لہسن کڑی پتا اور دھنیا باریک کٹا ہوا، اسکے علاوہ نمک اور سارے مصالحے اس میں شامل کریں، پھر بیسن، چاول کا آٹا اور تیل ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں۔ جب نرم سا مکسچر بن جائے تو ہاتھ میں تھوڑا سا تیل لگا کر جیسے چاہیں ویسی شکل کے کباب بنالیں۔ اب تھوڑی دیر فریج میں رکھنے کے بعد اسے کولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں۔ مزیدار چاول کے پکوڑے تیار ہیں اسے چٹنی یا کیچپ سے لگا کر کھائیں۔

• چاول کے پراٹھے

چاول کے پراٹھے بنانے کے لیے آپ کو چاہیے:

اجزاء:

ابلے ہوئے چاول ایک سے کپ
ایک کپ آٹا
ایک کپ آئل
تین سے چار چمچ نمک اور اگرچاولوں میں نمک موجود ہے تو پھر استعمال نہ کریں
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چمچ
ہری مرچ ایک سے دو کٹی ہوئی
گرم مصالحہ آدھا چمچ
ہرا دھنیا کٹا ہوا
لال مرچ پاؤڈر آدھا چمچ
ثابت دھنیا آدھا چمچ

بنانے کا طریقہ:

چاولوں کو اچھی طرح سل بٹے کی مدد سے پیس لیں تاکہ یہ بالکل باریک ہو جائیں یا پھر آلو کی بھجیا کی طرح کا پیسٹ تیار ہو جائے۔ اب آٹے میں یہ پیسٹ شامل کریں اور گوندھ کر روٹی کی طرح پراٹھا تیار کرلیں۔ چاہیں توایک پیڑا بنا کر بیل لیں پھر دوسرا پیڑا بنائیں اور درمیان میں چاول کا یہ پیسٹ رکھ کر پراٹھا تیار کرلیں اور چٹنی کے ساتھ سروو کریں۔

چاول کی کھیر:

چاول کی کھیر بنانے کے لئے آپ کو چاہیے:

ابلے ہوئے چاول ایک سے دوکپ
ایک کپ چینی
ایک کلو دودھ
چمچ خشک پاؤڈر ملک
ایک الائچی پسی ہوئی
ایک چمچ ناریل پسا ہوا
کھویا حسبِ ذائقہ
ڈرائی فروٹس حسبِ ذائقہ

طریقہ:

چاولوں کو تین کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور اس میں دودھ شامل کرکے تیس سے چالیس منٹ تک پکائیں اور چمچ چلاتی رہیں پھر چینی شامل کریں اور الائچی کا پاؤڈر، اس کے بعد ڈھکن ڈھک دیں۔ دس منٹ بعد ابال آنے لگے گا ۔پھر اس کو اچھی طرح چلائیں اور کھویا شامل کرلیں۔ لیجیے بچے ہوئے چاولوں سے ذائقہ دار کھیر بن کر تیار ہےاب ڈرائی فروٹس ڈال کر سروو کردیں۔

Bachy Huye Chawalon Ki 3 Mazedar Recipes

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Bachy Huye Chawalon Ki 3 Mazedar Recipes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachy Huye Chawalon Ki 3 Mazedar Recipes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   5307 Views   |   22 Aug 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اُبلے پوئے چاول اگر بچ جائیں تو انہیں پھینکیں نہیں بلکہ ان سے یہ 3 مزیدار کھانے بنائیں جو خرچہ بھی بچائیں اور ذائقہ بھی بڑھائیں

اُبلے پوئے چاول اگر بچ جائیں تو انہیں پھینکیں نہیں بلکہ ان سے یہ 3 مزیدار کھانے بنائیں جو خرچہ بھی بچائیں اور ذائقہ بھی بڑھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اُبلے پوئے چاول اگر بچ جائیں تو انہیں پھینکیں نہیں بلکہ ان سے یہ 3 مزیدار کھانے بنائیں جو خرچہ بھی بچائیں اور ذائقہ بھی بڑھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔