بیکنگ سوڈا ایک نہیں بلکہ بے شمار کام آتا ہے۔۔۔ مگر کیا آپ جانتے ہے کہ بیکنگ سوڈے سے منُہ کی بدبو بھی دور کی جا سکتی ہے؟ جانیں یہ کس طرح منُہ کی بدبو سے نجات دِلاتا ہے

بیکنگ سوڈا ہر گھر میں ہی استعمال کیا جاتا ہے، سفید سے اس پاؤڈر میں قدرت نے بےشمار فوائد اور استعمال کے طریقے رکھے ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس سے آپ منُہ کی بو سے بھی نجات پا سکتے ہیں؟
اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بیکنگ سوڈا استعمال کرنے سے آپ منُہ کی بدبو سے کیسے چھٹکارا پا سکتے ہیں، لیکن اس سے پہلے یہ جان لیں کہ آخر منہ سے بدبو آتی کیوں ہے اس کی کیا وجہ ہے پھر ہم آپ کو بیکنگ سوڈا کے استعمال سے اس بو کا آسان علاج بھی بتائیں گے۔

منُہ سے بدبو آنے کی کیا وجہ ہے؟

دراصل ہم جو بھی کھانے یا پیتے ہیں وہ ٹکڑوں کی صورت میں ہمارے منہ سے گزر کر معدے تک پہنچتا ہے، اگر ہم تیز بو والے اجزاء جیسے پیاز انڈا لہسن وغیرہ کھائیں تو اس کی بو دیر تک باقی رہتی ہے۔
اگر آپ برش بھی کر لیں یا ماؤتھ واش بھی استعمال کر لیں اکثر اوقات تیز بو والے کھانوں کی بدبو کھانا جسم سے باہر نہ آجانے تک باقی رہتی ہے، ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ اگر معدے میں زخم ہو یا معدے کی کوئی بیماری ہو تو یہ بھی منہ کی بدبو کا سبب بنتا ہے۔
لیکن اب پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ آپ اپنے کچن میں موجود ایک چیز سے اس بو سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اور وہ ہے صِرف بیکنگ سوڈا۔

بیکنگ سوڈا منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے کیسے استعمال کیا جائے؟

بیکنگ سوڈا استعمال کرنے کے تین طریقے ہیں جن سے آپ منہ کی بدبو سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
• ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ایک کپ گرم پانی میں ملائیں، جب یہ پانی میں حل ہوجائے تو اسے ماﺅتھ واش کی طرح استعمال کریں اور 30 سیکنڈ تک غرارے کریں۔
• ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک لیموں کا رس ایک بوتل میں ڈال لیں پھر اس میں ایک کپ پانی ڈال کر اسے بند کر کے اچھی طرح ہلائیں، اب 2 کھانے کے چمچ اس محلول کو منہ میں لے کر اس سے ایک منٹ تک کلّیاں کریں۔
• اس کے استعمال کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ایک چائے کا چمچ نمک، ایک چائے کا چمچ شہد ایک کپ گرم پانی میں مکس کریں اور اس مشروب کا روزانہ استعمال کریں تو بو کا مسئلہ جڑ سے ختم ہو جائے گا۔

Moun Ki Badboo Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Moun Ki Badboo Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moun Ki Badboo Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5023 Views   |   20 Jun 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

بیکنگ سوڈا ایک نہیں بلکہ بے شمار کام آتا ہے۔۔۔ مگر کیا آپ جانتے ہے کہ بیکنگ سوڈے سے منُہ کی بدبو بھی دور کی جا سکتی ہے؟ جانیں یہ کس طرح منُہ کی بدبو سے نجات دِلاتا ہے

بیکنگ سوڈا ایک نہیں بلکہ بے شمار کام آتا ہے۔۔۔ مگر کیا آپ جانتے ہے کہ بیکنگ سوڈے سے منُہ کی بدبو بھی دور کی جا سکتی ہے؟ جانیں یہ کس طرح منُہ کی بدبو سے نجات دِلاتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیکنگ سوڈا ایک نہیں بلکہ بے شمار کام آتا ہے۔۔۔ مگر کیا آپ جانتے ہے کہ بیکنگ سوڈے سے منُہ کی بدبو بھی دور کی جا سکتی ہے؟ جانیں یہ کس طرح منُہ کی بدبو سے نجات دِلاتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔