گرمی کا موسم جہاں بہت ساری نعمتیں لاتا ہے وہیں کچھ مسئلے بھی ساتھ لاتا ہے، جیسے کہ شدید گرمی کے موسم میں گرمی دانوں کا ہوجانا۔ یہ دانے نمی اور چپچپی گرمی کی وجہ سے زیادہ ہوتے ہیں، اور زرا سا پسینہ آنے پر بری طرح چبھنے لگتے ہیں ایسے جیسے کسی نے جسم میں سوئی چبھا دی ہو۔
آج ہم آپ کو گرمی دانوں سے چجٹکارہ حاصل کرنے کی ایک بہترین ٹپ بتائیں گے کہ کیسے لیموں آپ کی اس مشکل وقت میں مدد کرسکتا ہے۔
لیموں سے گرمی دانے بھگانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے ایک لیموں کو دھو کر آدھے کپ پانی میں ابال لیں
۔ لیموں کو 15 منٹ پکانے کے بعد ایک پلیٹ میں نکالیں اور چمچ کی مدد سے کچل لیں
۔ اب اس میں دارچینی کا پاؤڈر شامل کریں اور اچھے سے مکس کر کے اسکا لیپ بنا لیں
۔ اسکے بعد اس لیپ کو چہرے اور جسم کے ان حصوں پر لگائیں جہاں گرمی دانے ہوں، اگر آپ کے پاس لگانے کا وقت نہیں تو اس سے منہ دھو لیں
۔ یہ لیپ گرمی دانوں سے پ کو بچائے گا اور آپ کی جلد میں آئل کی اضافی پرت کو ختم کرے گا تاکہ اضافی آئل بھی پیدا نہ ہو اور آپ کا رنگ بھی صاف ہو۔