اپنے دن کا آغاز اے بی سی ڈرنک سے کریں۔۔ صحت پر اس کے شاندار اثرات جان کر آپ اسے روز پینے پر مجبور ہو جائیں گے۔۔!

اپنے دن کا شاندار آغاز کرنے کے لئے اس کی ابتداء ڈیٹوکس ڈرنک سے کریں ۔ یہ نہ صرف آپ کو چاق و چوبند رکھتا ہے بلکہ آپ کو سارا دن توانائی بخشتا ہے۔ اے بی سی ڈیٹوکس ڈرنک بہترین انتخاب ہے کیونکہ اس مشروب میں تین اہم ترین اجزاء یعنی سیب، چقندر اور گاجر کی وجہ سے اس کے متعدد فوائد ہیں۔ یہ تینوں پھل آپ کو صحت مند جسم اورمتحرک دماغ فراہم کرنے کے لیے پرانی شہرت رکھتے ہیں۔

اے بی سی ڈیٹوکس ڈرنک کے 3اہم اجزاء:

سیب:

سیب غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جن میں وٹامن اے، بی 1، بی2، بی6، سی، ای اور کے، فولیٹ، نیاسین، زنک، کاپر، پوٹاشیم، مینگنیج اور فاسفورس وغیرہ موجود ہوتے ہیں ۔ سیب میں پایا جانے والا فائبر آپ کی صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہیں۔ اس میں وٹامن سی زیادہ ہوتا ہے جو آپ کے مدافعتی اور اعصابی نظام کو بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کی وجہ سے سیب خلیات کو فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ سیب کے بارے میں تو بڑا مشہور مقولہ ہے کہ ایک سیب روزانہ کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں۔

چقندر:

چقندر آپ کے دل کے لیے بہترین ہیں اور وٹامن اے، سی، بی کمپلیکس، آئرن، پوٹاشیم، میگنیشیم اور کاپر سمیت غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں لائکوپین اور اینتھوسیانز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو اس سبزی کو گہرا گلابی اور جامنی رنگ دیتے ہیں جو ہمارے مدافعتی نظام کو بڑھانے اور خراب کولیسٹرول کی افزائش کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں موجود آئرن ہیمو گلوبن میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چقندر بیٹالین فراہم کرتا ہے جو کہ سوزش کو دور کرنے والا مادہ ہے، جو ہمارے جگر کی حفاظت میں مدد کرتا ہے۔ ان میں اینٹی ایجنگ خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔ اس میں حل پذیر ریشے ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں جمع چربی سے لڑتے ہیں اوراس کو گھلانے میں مدد کرتے ہیں۔

گاجر:

گاجر میں بہت سارے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جن میں وٹامن اے،بی، سی، ای، کے، بی 1، بی 2، بی 3، بی 6 اور غذائی اجزاء جیسے نیاسین، فولیٹ اور پینٹوتھینک ایسڈ اور فاسفورس، کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم اور سیلینیم جیسے معدنیات ہوتے ہیں۔ گاجر کو دوسروں سے ممتاز بنانے والے سب سے اہم اجزاء میں سے ایک بیٹا کیروٹین ہے۔ ہمارا جسم بیٹا کیروٹین کو وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے تاکہ آنکھوں کے کام اور مدافعتی نظام میں مدد مل سکے۔ وٹامن اے جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے اور جگر سے پت اور چربی کو کم کرتا ہے۔

اے بی سی ڈیٹوکس ڈرنک کے کمالات:

دل کی صحت کے لئے مفید:

بہت سارے غذائی اجزاء کو ملانے والا جادوئی مرکب آپ کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ اس مشروب میں چقندر اور گاجر میں لیوٹین، بیٹا کیروٹین اور الفا ہوتا ہے جو دل کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ سیب کے ساتھ دو سبزیاں بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے، دل کو مختلف بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہیں۔ کیروٹینائڈز کا اعلیٰ مواد کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے سے وابستہ ہے۔

بے داغ خوبصورت جِلد:

اے بی سی ڈیٹوکس ڈرنک جِلد کو داغ دھبوں،جھائیوں، مہاسوں اور یہاں تک کہ بلیک ہیڈز سے پاک بنانے کا دعویٰ کرتا ہے جس سے آپ کی جِلد پر قدرتی چمک پیدا ہوتی ہے۔

آنکھوں کی بینائی اور دوسرے امراض میں مفید:

اگر آپ مسلسل اپنے ٹی وی، کمپیوٹر یا موبائل کی اسکرینوں پر لگے رہتے ہیں، تو آپ کی آنکھیں خشک اور تھک جاتی ہیں جس سے آپ کی بینائی متاثر ہوتی ہے۔ وٹامن اے کی زیادہ مقدار آنکھ کو خشک ہونے اور تھکاوٹ سے روکتی ہے اور بینائی کو مزید بڑھاتی ہے۔

جسم کا مدافعتی نظام مضبوط بناتا ہے:

معجزاتی مشروب میں موجود مختلف غذائی اجزاء آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے اور آپ کے جسم کو مختلف الرجیوں اور انفیکشن سے بچانے کے لیےبہترین ہیں۔

Abc Drink Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Abc Drink Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Abc Drink Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2579 Views   |   21 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

اپنے دن کا آغاز اے بی سی ڈرنک سے کریں۔۔ صحت پر اس کے شاندار اثرات جان کر آپ اسے روز پینے پر مجبور ہو جائیں گے۔۔!

اپنے دن کا آغاز اے بی سی ڈرنک سے کریں۔۔ صحت پر اس کے شاندار اثرات جان کر آپ اسے روز پینے پر مجبور ہو جائیں گے۔۔! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنے دن کا آغاز اے بی سی ڈرنک سے کریں۔۔ صحت پر اس کے شاندار اثرات جان کر آپ اسے روز پینے پر مجبور ہو جائیں گے۔۔! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔