برُے حالات اور مجبوریاں انسان سے بہت کچھ کروا لیتی ہیں۔ مہنگائی کے مشکل دور میں اگر گھر میں صرف ایک کمانے والا ہو تو گزر بسر مشکل ہوجاتا ہے لیکن اگر ایک سے زیادہ ہوں تو اتنی پریشانی نہیں اٹھانی پڑتی۔
مرددوں کے ساتھ ساتھ اب خواتین بھی باہر کے کاموں میں حصہ لینے لگی ہیں۔ جہاں اب خواتین رکشہ، ٹیکسی ڈرائیونگ کا کام کر رہی ہیں وہیں روزی روٹی کمانے کے لیے شہر میں کھانے کا اسٹال بھی لگا رہی ہیں۔
ایک ایسی ہی خاتون سامنے آئی ہیں جنہوں نے سڑک کنارے کھانے کا اسٹال لگایا ہوا ہے جہاں وہ مردوں کو کھانا فراہم کرتی ہیں۔ خاتون کڑی چاول، سبزی، چکن قورمہ، چکن کوفتہ اور بریانی اپنے اسٹال پر فروخت کرتی ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کے ہاتھ کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتی ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا ایک بیٹا ہے جس نے کھانے کا اسٹال لگانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کھانا میں تیار کر کے لاتی ہوں اور میری بہو کھانا بنانے ،سبزی کاٹنے میں میری مدد کرتی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ میری بہو صبح میرے ساتھ اٹھ جاتی ہے اور کھانا بنانے میں میری مدد کرتی ہے اور ساتھ میں وہ گھر کے دیگر کام بھی کرتی ہے۔
خاتون نے بتایا کہ میں نے ٤ سال اس کام میں محنت کی ہے۔ اللہ نے چاہا تو اپنے کام میں مزید محنت کروں گی اور مستقبل میں چھوٹا یا بڑا ریسٹورینٹ کھولوں گی۔
خاتون نے اور کیا کہا دیکھئے ویڈیو میں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Halaat Se Tang Khatoon Ne Sarak Kinary Khany Ka Stall Laga Liya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Halaat Se Tang Khatoon Ne Sarak Kinary Khany Ka Stall Laga Liya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.