لہسن کی خوشبو بھلے ہی ناگوار گزرے لیکن لہسن سے جلد کو بہتر بنایا جا سکتا ہے یہ اینٹی ایجنگ، اینٹی بیکٹیریل اور جلد کو ہموار کرنے کے فوائد سے بھرپور لہسن آپ کے رنگ کو صاف اور جلد کو بے عیب بنا سکتا ہے، اسے اپنے خوبصورتی کے معمولات میں کیا شامل کیا جا سکتا ہے آیئے چند طریقے جان لیتے ہیں۔
• جِلد کے لئے لہسن کے فوائد
لہسن میں سلفر، زنک اور کیلشیم جیسے مرکبات سے مالا مال ہوتا ہے جو خوبصورتی کے فوائد اور صحت کے فوائد کے ساتھ ساتھ اینٹی بائیوٹک اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے۔
لہسن معدنیات کا ایک بھرپور ذریعہ ہے اس میں ایک بہترین جُز پایا جاتا ہے جسے سیلینیم کہتے ہیں، سیلینیم کینسر سے لڑنے کا ایک عام ذریعہ ہے اور یہ آپ کے جسم میں وٹامن ای کے ساتھ اینٹی آکسیڈینٹ کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔
لہسن خون کو پتلا کرنے کا کام کرتا ہے اور جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے مگر لہسن خوبصورتی میں اضافے اور جلد کے مسائل کو دور کرنے کے لئے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے آیئے جانتے ہیں۔
• اینٹی ایجنگ ماسک
تین سے چار لہسن اور آدھے ٹماٹر کا پیسٹ بنا کر اسے چہرے پر لگائیں۔
پھر 15 منٹ کے بعد گرم پانی سے چہرہ صاف کریں۔
پھر اپنے چہرے پر ٹھنڈا پانی چھڑکیں۔
اس ماسک کے استعمال سے آپ اپنی جلد کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچا سکتے ہیں، ہر روز لہسن کا استعمال ماحولیاتی آلودگی سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔
• اینٹی ایکنی ماسک
لہسن کے دو سے تین جوے پیس کا اس کا پیسٹ بنا لیں، اب اس کے عرق میں شہد شامل کریں اور اسے روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں، دانوں پر اسے ہلکے ہاتھ سے لگائیں اسے پانچ منٹ سے زیادہ نہ لگائیں اور چہرہ دھو لیں اس سے آپ کے چہرے پر موجود دانے دور ہوں گے اور ان کے نشانات بھی باقی نہیں رہیں گے۔