اگرآپ کے جسم میں یہ 5 مسائل موجود ہیں تو بھولے سے بھی دودھ نہ پئیں، صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے

دودھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک مکمل غذا ہے خاص کرخواتین اور بچوں کے لئے تو اس کو ضروری غذا قرار دیا جاتا ہے۔ دودھ میں موجود غذائیت جسم میں ضروری کیلشئیم اور پوٹاشیم ، بی 12 ، اور وٹامن ڈی مہیا کرتا ہے ، جو بہت سی غذاؤں میں کم پایا جاتا ہے۔ دودھ وٹامن اے ، میگنیشیم ، زنک کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے۔ اس میں پروٹین بھی موجود ہے ۔ جسم کو غذائیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ کئی سنگین بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ دودھ پینے سے کئی طرح کے مسائل بھی دور ہو جاتے ہیں۔ دودھ میں موجود میگنیشیم اور کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ ہڈیوں سے متعلق کئی مسائل کو دور کرنے میں بھی فائدہ مند ہے۔ اس کے ساتھ یہ بچوں کی جسمانی نشوونما اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔ اسی لیے بہت سے ماہرین صحت ہرعمر کے لوگوں کو روزانہ دودھ پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لیے دودھ کا استعمال بھی بہت ضروری ہے۔
لیکن کیا ہرایک کے لئے دودھ کا استعمال کرنا ممکن ہے؟ جی نہیں، ماہرین صحت کے مطابق ایسا نہیں ہے کچھ لوگوں کے لئے دودھ پینا خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ صحت کی کچھ ایسی حالتیں ہیں جن میں اگر دودھ پیا جائے تو فائدہ کے بجائے نقصان کا باعث بنتا ہے۔ یہاں ہم آپ کو 5 ایسے ہی صحت کے مسائل کے بارے میں بتا رہے ہیں. جن میں دودھ پینے سے آپ کی حالت خراب ہو سکتی ہے ۔

1۔ جسم میں اگر سوزش ہو تو۔۔۔

ماہرغذائیت کے مطابق اگر کسی شخص کے جسم میں سوزش یا انفلیمیشن کا مسئلہ ہے تو دودھ پینا اس کی صحت کو خراب کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دودھ میں سیرشدہ چکنائی ہوتی ہے۔ سیرشدہ چربی جسم میں لپڈ پولی سیکرائڈزنامی سوزش کے مالیکیولز کے جذب کو بڑھاتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ سوزش کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔

2. اگر جگر کی کوئی خرابی ہے تو۔۔۔۔

اگر کوئی شخص جگر سے متعلق مسائل جیسے کہ فیٹی لیور اور جگر کی سوزش کا شکار ہے تو اسے دودھ پینے سے گریز کرنا چاہیے۔ اس صورت حال میں اگر آپ دودھ پیتے ہیں تو آپ کا جگر دودھ کو صحیح طریقے سے ہضم نہیں کر پاتا، جس سے جگر میں سوزش کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے، اس کے علاوہ دودھ ٹھیک سے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے پیٹ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جس سے اسہال وغیرہ ہو سکتے ہیں۔

3۔ پی سی اوز والے دور رہیں۔۔۔

دودھ پینا پی سی او یا ہارمونل عدم توازن سے متعلق دیگر مسائل میں بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ دودھ پینے سے جسم میں اینڈروجن اور انسولین کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ جو خواتین پی سی اوز کا شکار ہیں، اگر وہ ڈیری مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں تو اس سے ان کے جسم میں انسولین اور ہارمون کی سطح متاثر ہوتی ہے۔ اگر آپ ہارمونل عدم توازن کے مسائل کا شکار ہیں تو دودھ پینے سے گریز کریں یا اسے کم سے کم استعمال کریں۔

4 ۔ اگر آپ کو دودھ سے الرجی ہے تو۔۔۔

کچھ لوگوں کو دودھ سے الرجی ہوتی ہے۔ وہ لوگ جب بھی دودھ پیتے ہیں توان کی طبیعت خراب ہونے لگتی ہے یا ان کے جسم میں الرجی کا ردعمل ہوتا ہے۔ دودھ کی الرجی کے اس مسئلے کو لییکٹوزعدم برداشت کہا جاتا ہے۔ ان لوگوں کو دودھ میں موجود شکرجسے لیکٹوز بھی کہا جاتا ہے اس کو ہضم کرنے میں پریشانی ہوتی ہے۔ اگر یہ لوگ دودھ پیتے ہیں تو اس سے اسہال، گیس، اور اپھارہ جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو دودھ بالکل چھوڑ دینا چاہیے۔

5۔ پیٹ خراب ہوتو۔۔۔۔

اگر کوئی شخص پیٹ سے متعلق مسائل جیسے پیٹ میں گیس، قبض، اپھارہ وغیرہ میں مبتلا ہے۔ لہذا دودھ پینا علامات کو مزید شدید بنا سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ پیٹ خراب ہونے پر دودھ نہ پئیں۔ کیونکہ یہ آپ کے معدے کو مزید اپ سیٹ کرسکتا ہے۔

Jism Main Ye Nishan Dekhain To Doodh Na Piyan

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jism Main Ye Nishan Dekhain To Doodh Na Piyan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jism Main Ye Nishan Dekhain To Doodh Na Piyan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   36459 Views   |   02 Jun 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اگرآپ کے جسم میں یہ 5 مسائل موجود ہیں تو بھولے سے بھی دودھ نہ پئیں، صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے

اگرآپ کے جسم میں یہ 5 مسائل موجود ہیں تو بھولے سے بھی دودھ نہ پئیں، صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگرآپ کے جسم میں یہ 5 مسائل موجود ہیں تو بھولے سے بھی دودھ نہ پئیں، صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔