چھوٹی الائچی ! قدرت کے اس چھوٹے سے تحفے میں کیا فوائد پوشید ہ ہیں؟ جان کر اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں گے

ہم دو اقسام کی الائچی سے واقف ہیں ایک بڑی لائچی اور ایک چھوٹی الائچی۔ چھوٹی الائچی ہندوستان اور سری لنکا میں کاشت کی جاتی ہے۔ الائچی کے درخت پر بھی پہلے پھول آتے ہیں اور بعد میں اس پر پھل لگتا ہے جو گچھوں کی شکل میں ہوتا ہے۔

چھوٹی یا سبز الائچی خوشبودار ہوتی ہے اور یہ ہمارے کھانوں کو اور دلکش اور ذائقہ دار بنا دیتی ہے۔ پرانے زمانے میں مصر کے لوگ اس کو منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے چباتے تھے اور آج بھی یہ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ سبز الائچی کو طب میں بھی ایک مقام حاصل ہے اور اس کا استعمال مختلف بیماریوں کے لئے ادویات میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بیجوں سے حاصل ہونے والا تیل بھی بہت کارآمد ہے۔

اس کے علاوہ یہ ہمارے کھانوں چاہے وہ میٹھے کھانے ہوں یا پھر نمکین دونوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی منفرد خوشبو کی وجہ سے خواتین اس کو اپنے ہر کھانے میں استعمال کرتی ہیں ویسے بھی طبی لحاظ سے یہ مفید ہے اور ہماری صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔ اس کے استعمال کے اثرات ہمارے ذہن پر بھی اچھے ہوتے ہیں۔

سبز الائچی کے طبی فوائد

٭یہ منہ کی بدبو دور کرنے اور سانسوں کو مہکانے میں مددگار ہے
٭یہ نظام انہظام کی خرابیوں کو دور کرتی ہے۔
٭سبز الائچی پیٹ کے امراض سے نجات دلاتی ہے۔
٭ بدہضمی میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
٭ریاح میں اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭ یہ متلی کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ قے کو روکتی ہے۔
٭یہ ڈکار اور سینے کی جلن میں مفید ہے۔
٭چھوٹی الائچی کے استعمال سے ہمارے اعصاب کو سکون ملتا ہے۔
٭سبز الائچی پیشاب آور ہے۔
٭دودھ کے ساتھ اس کا استعمال بلغم پیدا ہونے سے روکتا ہے۔
٭کھانسی اور نزلہ و زکام میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
٭گلا بیٹھ جانے کی صورت میں اس کو چائے میں ڈال کر استعمال کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔
٭چربی گھلانے میں بھی یہ ہماری مدد کرتی ہے۔
٭ الائچی کے تیل کے چند قطرے پانی میں ڈال کر نہایا جائے تو تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔
٭الائچی کے استعمال سے ذہنی انتشار نہیں ہوتا۔
٭سانس کی بیماریوں میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

Sabz Elaich Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sabz Elaich Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sabz Elaich Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11805 Views   |   17 Dec 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چھوٹی الائچی ! قدرت کے اس چھوٹے سے تحفے میں کیا فوائد پوشید ہ ہیں؟ جان کر اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں گے

چھوٹی الائچی ! قدرت کے اس چھوٹے سے تحفے میں کیا فوائد پوشید ہ ہیں؟ جان کر اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھوٹی الائچی ! قدرت کے اس چھوٹے سے تحفے میں کیا فوائد پوشید ہ ہیں؟ جان کر اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔