غلط سونے کی وجہ سے گردن ٹہر گئی ہے؟ جانیئے اس درد سے نجات پانے کے ایسے نسخے جو دیں منٹوں میں آرام

ہماری روز مرہ کی مصروفیات اور طرزِ زندگی کی وجہ سے ہم اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ پاتے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے جسم کے مختلف حصوں میں درد رہنے لگتا ہے، ایسے میں آرام اور سونے سے لے کر اُٹھنے اور بیٹھنے کے طریقوں کو بدلنا ضروری ہے۔
ہم اکثر سو کر اٹھتے ہیں تو گردن میں بہت درد ہوتا ہے اور اکڑن محسوس ہوتی ہے، ایسا دن بھر بیٹھ کر کام کرنے اور سونے کے غلط طریقے کی وجہ سے ہوتا ہے، اس درد سے کیسے نجات پائی جا سکتی ہے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

گردن کے درد سے نجات پانے کے طریقے

• گرم یا سرد کمپریس

سرد یا گرم کمپریس یعنی گرم پانی کو ہاٹ واٹر پیڈ میں بھر کر یا پھر کولڈ پیڈ سے گردن کی سکائی کرنے سے آپ کو گردن کی سختی اور درد سے فوری راحت حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے سکائی سے گردن میں خون کا بہاؤ بڑھتا ہے اور آپ کے پٹھوں کو آرام آتا ہے یہ درد کو کم کرنے میں بھی معاون ہوگا، ایک وقت میں 15 منٹ کے لیے ٹھنڈی یا گرم سکائی کریں فوری آرام کے لیے دن میں کم از کم 3-4 بار ایسا کریں۔

• گرم پانی سے نہائیں

گردن میں یا جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو تو گرم پانی سے نہائیں اور گرم پانی کو بار بار جسم کے اس حصے پر ڈالیں جہاں درد ہو، ایسا کرنے سے بہت راحت ملتی ہے اور درد میں کمی آتی ہے۔

• تیل کی مالش

گردن کا درد ہمارے پٹھوں کے تناؤ کی وجہ سے بھی ہوتا ہے اگر آپ کی گردن کا درد آپ کو پریشان کر رہا ہے تو پودینے کے تیل یا پھر ناریل کے تیل سے گردن کی مالش کریں، ایسا کرنے سے خون کی رگوں کو گرماہٹ ملے گی اور پٹھوں کا تناؤ دور ہوگا۔ • سیب کا سرکہ

آپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ سیب کا سرکہ آپ کی گردن کے درد کو دور کرنے کے لئے بھی آپ کے کام آسکتا ہے، ایک کپڑے یا چھوٹی تولیہ کو سیب کے سرکے میں بھگوئیں اور اس کو گردن کے اس حصے پر رکھ لیں جہاں درد محسوس ہو، 60 منٹ کے لئے تولیہ کو رکھ کر دبائیں، کچھ ہی دیر میں درد غائب ہو جائے گا۔

• سونے کا طریقہ بدلیں

نیند کی کمی بھی کمر، سر اور گردن کے درد کی وجہ بن سکتی ہے اس لئے مکمل نیند لیں اور ساتھ اپنی سونے کی پوزیشن کو بدلیں، کیوں کہ ایک ہی طریقے سے سونے سے بھی جسم میں درد ہو جاتا ہے، کوشش کریں کہ کمر کے بل سونے کی عادت اپنائیں اور گردن کو کسی نرم اور آرام دہ تکیے پر رکھیں۔

• تولیہ سے گردن کا درد دور کرنے کا طریقہ

تولیہ کی مدد سے بھی گردن کے درد سے نجات پائی جا سکتی ہے، ایک تولیہ لیں اسے مضبوطی سے فولڈ کریں اب اس کے دونوں کناروں پر ربڑ لگا دیں تاکہ یہ کھل نہ سکے، اب زمین پر لیٹیں اور اس تولیہ کو گردن کے نیچے رکھ لیں کمر کے بل لیٹیں اور کندھوں کو زمین سے لگانے کی کوشش کریں یعنی بلکل سیدھا لیٹیں، یہ ایک طرح کی ورزش ہے جس سے آپ کو گردن کے درد میں آرام مل سکتا ہے۔

• نیند کا خیال رکھیں

یاد رکھیں کہ ایک مکمل نیند ہماری صحت و تندرستی اور خوبصورتی کے لئے بے حد ضروری ہے ہم اگر نیند پوری کریں گے تو جھریاں جھائیاں، کمر درد، جسم درد، سر درد، گردن کے درد اور ہارمونز کی تبدیلی اور دانوں وغیرہ سے بچ سکیں گے، اس لئے روزانہ 8 گھنٹے کی نیند ضرور لیں۔

Gardan Thehr Jane Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gardan Thehr Jane Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gardan Thehr Jane Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Laraib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   18482 Views   |   04 Aug 2022
About the Author:

Laraib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Laraib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 October 2024)

غلط سونے کی وجہ سے گردن ٹہر گئی ہے؟ جانیئے اس درد سے نجات پانے کے ایسے نسخے جو دیں منٹوں میں آرام

غلط سونے کی وجہ سے گردن ٹہر گئی ہے؟ جانیئے اس درد سے نجات پانے کے ایسے نسخے جو دیں منٹوں میں آرام ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ غلط سونے کی وجہ سے گردن ٹہر گئی ہے؟ جانیئے اس درد سے نجات پانے کے ایسے نسخے جو دیں منٹوں میں آرام سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔