خشک آلو بخارہ کو آپ نے کھانوں میں تو استعمال کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے 6 بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے

خشک آلو بخارے کو کھانوں میں ذائقوں اور خوشبو کیلئے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ خصوصاً بریانی میں استعمال کرتے ہیں اور جب بھی بریانی بنتی ہے تو عام طور پر خواتین خشک آلو بخارے ڈالتی ہیں تاکہ ان کی بریانی ذائقہ دار بھی بنے اور خوشبو دار بھی۔
مگر کیا آپ جانتے ہیں اس کے اندر کچھ ایسے فوائد بھی چھپے ہیں جو کہ آپ کی کئی بڑی بیماریوں کا علاج کرسکتے ہیں۔

خشک آلو بخارہ:

خشک آلو بخآرہ ایک ایسا پھل ہے جو کہ منرلز، فائبرز اور وٹامنز سے مالا مال ہے جن میں پروٹین ، آئرن اور ریٹینال بھی شامل ہیں۔ خشک آلو بخارہ میں وٹامن اے ، بی ، سی کے علاوہ سب سے زیادہ وٹامن - کے موجود ہوتا ہے۔ جو کہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
آج کے- فوڈز میں آپ کو ہم بتا رہے ہیں خشک آلو بخارے کے 6 زبردست فوائد:

• وزن میں کمی:

وزن کم کرنے کی دوڑ میں ہر شخص لگا ہوا ہے۔ کوئی یوگا کرتا ہے تو کوئی جم جاتا ہے۔ جس کو وزن کم کرنا ہے وہ منہ میں چار سے پانچ آلو بخارے رکھ کران کا رس چوسیں اور مسلسل اس کو چباتے رہیں اور وہ لوگ جو ورزش کرتے ہیں۔ اگر وہ ورزش کے ساتھ اپنے کھانے پینے میں احتیاط کریں اور ساتھ میں خشک آلو بخارے کا استعمال کریں تو ان کا وزن ہفتوں کے بجائے دنوں میں کم ہوجائے گا۔

• حمل کے دوران قے کا آنا:

دروانِ حمل اکثر و بیشتر عورتوں کو متلی اور قے کی شکایت رہتی ہے۔ ان کیلئے بہترین حل یہ ہے کہ وہ چند خشک آلو بخارے کو چبالیں۔ ان کا استعمال متلی کی شکایت دور کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے جسم کو طاقت بھی دے گا۔

• ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے:

ہڈیوں میں کمزوری کی وجہ سے جسم میں بھی درد رہتا ہے۔ مختلف ادویات کا استعمال بھی کریں ساتھ ہی خشک آلو بخارے کا استعمال کریںیہ آپ کی ہڈیوں کو مضبوطی دیتا ہے۔

• بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا:

بلڈ پریشر ایک ایسی بیماری ہے جس کی شکایت ہر عمرکے لوگوں کو ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آج کل کی غذاوُں میں ملاوٹ بہت بڑھ گئی ہے تو ایسے میں بلڈ پریشر ایک عام بیماری بن چکی ہے۔ 9 خشک آلو بخاروں کو رات کے وقت ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور پھر صبح اٹھ کر اس پانی کو چھان کر پی لیں۔ اس سے بلڈ پریشر کی شکایت جلد کنٹرول ہو سکتی ہے۔

• میدے کی تیزابیت:

میدے کی تیزابیت ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جو کہ انسان کو تکلیف سے دہرا کردیتی ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ آج کل کھانوں میں مرچوں کا استعمال اور بازار کے کیمیکل والے مصالحوں کا استعمال بہت کیا جاتا ہے۔ یہ کھانوں کو بے انتہا لذیذ تو بنا دیتے ہیں مگر اس سے تیزابیت بہت بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے آلو بخاروں کو سلاد کے طور پر استعمال کریں یا کھانوں میں اور کھانے کے علاوہ اس کا جوس بھی پی سکتے ہیں تاکہ تیزابیت سے بچ سکیں۔

احتیاط :

ہمیشہ آلو بخارہ سرخ اور خشک ہی استعمال کریں۔ یہ جلد فائدہ دیتا ہے اور آپ کو بھی صحت مند بناتا ہے۔

Khush Alo Bukhara Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khush Alo Bukhara Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khush Alo Bukhara Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hafsa Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6267 Views   |   31 Jul 2021
About the Author:

Hafsa Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hafsa Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خشک آلو بخارہ کو آپ نے کھانوں میں تو استعمال کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے 6 بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے

خشک آلو بخارہ کو آپ نے کھانوں میں تو استعمال کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے 6 بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشک آلو بخارہ کو آپ نے کھانوں میں تو استعمال کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے 6 بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔