ہر تصویر میں اتنا بڑا منہ کھولنا ضروری تھا؟ صارفین کا ولیمے کی تصاویر پر طنز! عریشہ رضی نے بھی تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی

"میں آج ایک چیز جاننا چاہتی ہوں. دنیا می اتنی ساری نفرت پھیلانے سے ہمیں کیا حاصل ہوتا ہے؟ کیا ہم سب نہیں جانتے کہ یہ دلہن کا سب سے بڑا دن ہوتا ہے جس کی منصوبہ بندی کئی سالوں تک کی جاتی ہے. پھر یہ سب کیوں برباد کیا جاتا ہے؟ میں اتفاق کرتی ہوں کہ اگر ہم انٹرنیٹ پر کسی چیز کو ناپسند کرتے ہیں لیکن یہ ان کی زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک ہے، تو کیا ہم نفرت پھیلانے سے ہمیشہ گریز کر سکتے ہیں؟ کیا ہمیشہ ان کے لئے اچھے نصیب کی دعا کر سکتے ہیں"

یہ کہنا ہے اداکارہ عریشہ رضی کا جو بالآخر ولیمے سے بھی فارغ ہوچکی ہیں. عریشہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا جنھوں نے ان کی شادی پر تنقید کے ڈونگرے برسائے تھے

جبکہ عریشہ کے ولیمے کی تصاویر کو نشانہ بناتے ہوئے لوگوں نے ان کے انداز پر تنقید کی. ایک صارف نے پوچھا کہ کیا ہر تصویر میں اتنا بڑا منہ کھولنا ضروری تھا جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ اتنا بڑا منہ تو گول گپے کھاتے ہوئے بھی نہیں کھولا جاتا جتنا یہ ہنستے ہوئے کھول رہی ہیں.

عریشہ نے ولیمے پر ہلکے پیچ رنگ کی انتہائی بھاری اور خوبصورت میکسی پہنی تھی جبکہ ان کی جیولری سنہرے رنگ کی تھی. عریشہ نے سفر بائے ثنا یاسر نامی آؤٹ لیٹ کا تیار کردہ جوڑا پہنا.

آخر میں عریشہ مزید لکھتی ہیں کہ میں سمجھتی ہوں اگر ہم کسی پر انگلی اٹھائیں تو اللہ کسی بھی وقت اور کسی بھی دن اسے پلٹ سکتے ہیں. براہ کرم نفرت کو روکیں.

Areesha Razi Note To All The Haters

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Areesha Razi Note To All The Haters and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Areesha Razi Note To All The Haters to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4164 Views   |   16 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

ہر تصویر میں اتنا بڑا منہ کھولنا ضروری تھا؟ صارفین کا ولیمے کی تصاویر پر طنز! عریشہ رضی نے بھی تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی

ہر تصویر میں اتنا بڑا منہ کھولنا ضروری تھا؟ صارفین کا ولیمے کی تصاویر پر طنز! عریشہ رضی نے بھی تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہر تصویر میں اتنا بڑا منہ کھولنا ضروری تھا؟ صارفین کا ولیمے کی تصاویر پر طنز! عریشہ رضی نے بھی تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔