Ye Mashroob Falij Ka Khatra Barhae

Drink Which Increases Paralysis Risk

ہفتہ بھر میں صرف دو سافٹ یا کولڈ ڈرنکس کا استعمال ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا شکار بنانے کے لیے کافی ہے۔
یہ انتباہ جنوبی افریقہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
ساﺅتھ افریقہ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک کولڈ ڈرنک ہی بلڈ پریشر کو بڑھانے کے لیے کافی ہے کیونکہ اس میں چینی کی مقدار دن بھر کی ضروریات کے مقابلے میں 14 گرام زیادہ ہوتی ہے۔

یہ بات تو پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ یہ بہت زیادہ میٹھے مشروبات طویل المعیاد بنیادوں میں موٹاپے کا باعث بنتے ہیں جو آگے بڑھ کر دیگر سنگین امراض کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔
اس نئی تحقیق میں ایسے مزید شواہد ملے ہیں کہ ہفتہ بھر میں ان مشروبات کی تھوڑی سی مقدار بھی میٹابولک سینڈروم کا خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ہے جو کہ امراض قلب، فالج اور ذیابیطس کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ ان مشروبات کے نتیجے میں جسمانی وزن میں اضافہ، خون میں چربی کی مقدار بڑھنا جو کہ بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے، ہائی بلڈ شوگر اور صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں ایسے افراد کا جائزہ لیا گیا جو کہ ہفتہ بھر میں کم از کم پانچ کولڈ ڈرنکس پینے کے عادی تھے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ میٹھے مشروبات انسولین کی سطح پر اثرانداز ہوکر ذیابیطس ٹائپ کا باعث بن سکتے ہیں۔
اسی طرح یہ بلند فشار خون اور خون کی شریانوں میں مسائل کو جنم دیتے ہیں جو آگے بڑھ کر فالج اور امراض قلب یا ہارٹ اٹیک کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ ان مشروبات کا استعمال دنیا بھر میں بہت عام ہوچکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سنگین امراض کسی وباءکی طرح پھیل رہے ہیں، حالانکہ ان سے بچنا بہت آسان ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیق کے نتائج صاف بتاتے ہیں کہ ان مشروبات یا ڈائٹ مشروبات کا استعمال بھی ذیابیطس، امراض قلب یا فالج کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں اور اس حوالے سے لوگوں کے شعور کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی Endocrine Society میں شائع ہوئے۔

Having soft drinks (cold drinks) twice a week can lead to severe diseases such as diabetes, high blood pressure, heart diseases and paralysis.

This finding came forth in a health related research in South Africa.

Research further revealed that even a single cold drink is enough to increase your blood pressure.

One regular cold drink contains 14 grams additional sugar to that we need in a whole day.

Read more about the impacts of having cold drinks and it's risks to health.

Drink That Increases Paralysis Risk

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Drink That Increases Paralysis Risk and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Drink That Increases Paralysis Risk to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   106246 Views   |   06 Oct 2019
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Ye Mashroob Falij Ka Khatra Barhae

Ye Mashroob Falij Ka Khatra Barhae ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Ye Mashroob Falij Ka Khatra Barhae سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔