چہرہ تو چمکا لیا لیکن گردن کو بھول گئیں.. گردن سے میل صاف کرنے کے لیے ڈاکٹر بلقیس نے کیا ٹوٹکہ بتا دیا ؟ دیکھیں

چہرہ خوبصورت مگر گردن کالی ہوگئی اور اس طرح یہ کالے میلسما کے داغ (patches) پڑگئے ہیں تو یہ بڑی پریشانی کی بات ہے کیونکہ یہ داغ صرف آپ کے حُسن کو ہی خراب نہیں کر رہے ہیں بلکہ اندرونی طور پر ہارمونل بیماریوں کی وجہ ہیں جس کو ختم کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے بہت آسان طریقے بتائے ہیں۔ آج کے-فوڈز لڑکیوں کی اس بڑی مشکل کو آسان کرنے جارہا ہے وہ بھی ڈاکٹر بلقیس کی بتائی گئی ایسی بیوٹی ٹپ جس میں دو چمچ دہی اور ایک چمچ گُڑ کا استعمال کیا گیا ہے تو آپ بھی جانیں اور آج ہی استعمال کریں۔

٭ دو چمچ دہی اور ایک چمچ گُڑ کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ دو چمچ انار کے جُوس کو دو سے تین سیکنڈز کے لئے ہلکی آنچ پر پکا لیں۔

٭ اب ان تینوں چیزوں کو مکس کرکے چہرے، گردن، انگلیوں غرضیکہ جہاں بھی آپ کو ایسے کالے نشانات ہیں آپ ان جگہوں پر اس پیسٹ کو لگا لیں۔

٭ آدھے گھنٹے تک اس کو لگائیں اور جلد پر مساج کرتی رہیں۔ انگلیوں کو اچھی طرح رگڑیں، گردن کو مستقل رگڑتی رہیں اور نیچے سے اوپر کی جانب مساج کریں تاکہ یہ مردہ خلیات نکل سکیں۔

٭ اس کے بعد آپ ایک ٹشو کو پانی میں ڈبوئیں اور اس سے چہرے کو صاف کرلیں۔ ٭ پھر گلیسرین جلد پر لگائیں اور چار منٹ بعد پانی سے دھو لیں۔

اس ٹپ کو آپ روزانہ استعمال کریں آپ کو یقیناً فائدہ ضرور ہوگا اور جن لوگوں کی جلد خُشک ہے وہ انار کے جوس کی جگہ مونگ پھلی کا تیل استعمال کریں۔

Gardan Saaf Karnay Kay Lye Dr Bilquis Ka Totka

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Gardan Saaf Karnay Kay Lye Dr Bilquis Ka Totka and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gardan Saaf Karnay Kay Lye Dr Bilquis Ka Totka to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3355 Views   |   12 Oct 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

چہرہ تو چمکا لیا لیکن گردن کو بھول گئیں.. گردن سے میل صاف کرنے کے لیے ڈاکٹر بلقیس نے کیا ٹوٹکہ بتا دیا ؟ دیکھیں

چہرہ تو چمکا لیا لیکن گردن کو بھول گئیں.. گردن سے میل صاف کرنے کے لیے ڈاکٹر بلقیس نے کیا ٹوٹکہ بتا دیا ؟ دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرہ تو چمکا لیا لیکن گردن کو بھول گئیں.. گردن سے میل صاف کرنے کے لیے ڈاکٹر بلقیس نے کیا ٹوٹکہ بتا دیا ؟ دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔