سوئیٹزر لینڈ دنیا کے چند ایسے خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں مشکل سے ہی کوئی غریب یا بدحال شخص دیکھنے کو ملتا ہے۔ یورپ میں خوبصورت پہاڑیوں، جھیلوں اور گاؤں سے بھرپور اس ملک میں غربت اور بے روزگاری کتابوں کی حد تک ہی محدود ہے اس کے باوجود یہاں کہ شہریوں میں کچھ ایسی عجیب و غریب عادتیں پائی جاتی ہیں جن کی توقع رکھنا کسی بھی زی شعور کے لئے مشکل ہے۔
استعمال شدہ چیزیں دوبارہ استعمال کرنا
ویسے تو پرانی چیزیں استعمال کرنا ایک اچھی عادت ہے مگر سوئٹزرلینڈ میں یہ عادت تھوڑا عجیب رخ اختیار کرتی جارہی ہے۔ برائٹ سائیڈ نامی ویب سائٹ کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں کین، گلاس، کھانے کا تیل اور یہاں تک کہ ٹوائلٹ پیپر بھی دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔

کہیں بھی تھوکنا
ایک عجیب و غریب عادت سوئٹزرلینڈ لینڈ کے لوگوں میں یہ بھی پائی جاتی ہے کہ اگرچہ وہاں کی سڑکیں دنیا کی صاف اور حسین سڑکوں میں شمار ہوتی ہیں لیکن شہریوں کا راہ چلتے کہیں بھی تھوک دینا عام سی بات ہے۔ اسی طرح وہ کہیں بھی ناک صاف کر لیتے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر چیونگ گم کھانا وہاں معیوب سمجھا جاتا ہے۔