امیتابھ 16 برس گزرنے کے باوجود ایشوریا سے کیا وعدہ کیوں نہیں نبھا سکے؟

بالی وڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی خبریں آج کل سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں. اگرچہ دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید تو نہیں کی لیکن ایشوریا کا سسرال سے الگ رہنا مداحوں کو کافی تشویش میں مبتلا کرچکا ہے.

حال ہی میں بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا سے 16 سال پہلے ایک وعدہ کیا تھا جو انھوں نے پورا نہیں کیا.

امیتابھ بچن نے 2008ء میں اپنی بہو ایشوریا رائے اور بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارابنکی کے گاؤں دولت پور کے لوگوں سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ گاؤں میں ایشوریا رائے کے نام پر کالج تعمیر کروائیں گے. جبکہ امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے کے ہمراہ’ایشوریہ بچن کنیا ماہاودیالے‘ کے نام سے ایک کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا تھا۔جس پر گاؤں کے لوگ بہت خوش تھے کیونکہ ان کے گاؤں میں پہلا کالج بننے جا رہا تھا لیکن کالج کا سنگ بنیاد رکھنے کے کچھ عرصے بعد ہی امیتابھ بچن نے کالج کے پروجیکٹ کو نشتھا فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا تھا۔

البتہ 2018ء میں جب 10 سال کے عرصے کے بعد بھی کالج نہیں بن سکا تو گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی کالج بنانے کا کام شروع کیا اور کامیابی کے ساتھ ایک ڈگری کالج بنا لیا۔ گاؤں کی 40 سالہ خاتون ٹیچر نےکالج کے لیے چندہ اکٹھا کیا جس کے بعد 60 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کا فنڈ جمع ہوا تو خاتون ٹیچر اور گاؤں کے لوگوں کی کوششوں سے کالج کا تعمیراتی کام مکمل ہوا اور پھر اس کالج کا نام’دولت پور ڈگری کالج‘ رکھا گیا۔

یوں امیتابھ کا بہو کے نام سے کالج تعمیر کرانے کا وعدہ ایفا نہ ہوسکا.

Amitabh Broke His Promise To Aishwarya Rai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Amitabh Broke His Promise To Aishwarya Rai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amitabh Broke His Promise To Aishwarya Rai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   945 Views   |   06 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 December 2024)

امیتابھ 16 برس گزرنے کے باوجود ایشوریا سے کیا وعدہ کیوں نہیں نبھا سکے؟

امیتابھ 16 برس گزرنے کے باوجود ایشوریا سے کیا وعدہ کیوں نہیں نبھا سکے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امیتابھ 16 برس گزرنے کے باوجود ایشوریا سے کیا وعدہ کیوں نہیں نبھا سکے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔