میں تو ساس ہوں میں بس عبادت کروں گی، رمضان میں بہو سے کی جانے والی کچھ ایسی زیادتیاں جو بیٹی کے ساتھ ہوں تو برداشت نہیں ہوتیں

رمضان کا مہینہ جہاں ایک جانب رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہوتا ہے ہر انسان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زيادہ عبادات کے ذریعے اس مہینے کی برکتیں سمیٹ سکیں- وہیں پر سحر و افطار میں کیے جانے والے کھانے کی خصوصی ڈشز کے اہتمام کے سبب گھر کی خواتین کے لیے مصروفیات سے بھرپور ہوتے ہیں

عام طور پر گھر کے تمام روزمرہ کے کام ایک دوسرے میں تقسیم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سب لوگ اپنی اپنی جگہ پر مطمئين ہوتے ہیں- لیکن رمضان کی آمد کے ساتھ روٹین میں تبدیلی کے سبب اور روزہ رکھنے کے سبب ہر فرد کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کاموں سے اپنی جان بچا لے تاکہ آرام سے روزہ رکھ سکے- مگر اس کے ساتھ ساتھ زبان کے چسکے بڑھ جانے کے سبب کسی نہ کسی کو تو یہ اضافی کام کرنے پڑتے ہیں اور ان کاموں کے لیے اکثر گھروں میں بہو کو پیس دینے کا رواج موجود ہے- اس حوالے سے کچھ زيادتیوں کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے جن سے بچ کر نہ صرف گھر کے ماحول کو بہتر رکھا جا سکتا ہے بلکہ رمضان کے ثواب میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے-

سحری کے وقت بہو کو جگا کر خود مصلہ بچھا کر نفل پڑھنے بیٹھ جانا

عام طور پر ہمارے گھروں میں جوائنٹ فیملی سسٹم ہوتا ہے اور اس وجہ سے گھر کے سات سے آٹھ افراد کے لیے سحری کے اہتمام کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ کم از کم دو گھنٹے پہلے جاگا جائے۔ اس وقت میں مل بانٹ کر کام کرنا کام کو آسان بنا سکتا ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے-

سحری کے وقت ساس کو تہجد، نواقل اور وظائف پڑھنے ہوتے ہیں اس وجہ سے وہ سحری کے وقت بہو کو جگا کر خود جائے نماز پر بیٹھ جاتی ہیں اوراپنی بیٹی کو جگانے سے احتراز کرتی ہیں کہ اس کی نیند خراب نہ ہو جب کہ بہو سارے گھر والوں کی سحری بنانے پر مامور کر دی جاتی ہے- سوال یہ ہے کہ کیا اس کو نوافل کی ادائیگی اور عبادت کا حق نہیں اس موقع پر ایک مقبول عام جملہ بھی دہرایا جاتا ہے کہ روزے داروں کے لیے سحر و افطار بنانے کا بھی بہت ثواب ہے-

سب سوتے ہیں اور اس کو جاگ کر شوہر اور بچوں کو اسکول بھی بھجوانا ہوتا ہے

سحری کے بعد جب پیٹ بھر کر سب لوگ آرام سے سو رہے ہوتے ہیں اس وقت میں بہو کی یہ بھی ذمہ داری ہوتی ہے کہ بچوں کو جگا کر ان کا ناشتہ بنائے اور ان کو تیار کر کے اسکول بھجوائے اور اس دوران اس بات کا بھی خیال رکھے کہ کہیں بچوں کے شور کی وجہ سے گھر کے دوسرے افراد خاص طور پر ساس کی نیند متاثر نہ ہو-

بچوں کو لنچ دے کر بھیجنے کے بعد اب مرحلہ اپنے شوہر کو کام پر بھیجنا پڑتا ہے جس کے بارے میں اکثر سسرال والوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ ہمارا تو کوئی کام نہیں ہوتا اپنے شوہر اور بچوں کا کام ہے جس کی وجہ سے اس کو جاگنا پڑتا ہے- لیکن یہی ذمہ داریاں اگر بیٹی اٹھاتی ہے تو اس کے لیے ماں کا دل کٹتا ہے کہ میری بیٹی کو نہ تو رات کی نیند ملتی ہے اور نہ ہی دن کا چین ہوتا ہے-

صفائی وغیرہ کے کام اور باقی ذمہ داریاں

ہمارے معاشرے کے غیر صحت مند طرز زندگی کے سبب اکثر ساسیں ہائی بلڈ پریشر یا ذيابیطس کی بیماری میں مبتلا ہوتی ہیں اور اس حالات میں اگر روزہ رکھ لیتی ہیں تو پہلے ہی اس بات کا اعلان کر دیتی ہیں کہ مجھ سے روزے کی حالت میں اٹھا بیٹھا نہیں جاتا ہے- اس وجہ سے ان کی نیند کو خراب نہ کیا جائے

لہٰذا صفائی اور کپڑے وغیرہ دھونا بھی بہو کی ہی ذمہ داری ہوتی ہے اگر کسی گھر میں بہو پر احسان کر کے کام والی ماسی کو رکھ بھی دیا جاتا ہے تو اس سے صفائی کروانے کے لیے بھی بہو کو ہی جاگ کر کام کروانا پڑتا ہے-

افطاری کے رنگ رنگ کے پکوان کی تیاری بہو کی ذمہ داری

گھر کے ہر فرد کی مرضی کے مطابق پکوان کی تیاری کا کام بھی بہو کی ذمہ داری ہوتی ہے جس کے لیے اس کی پوری دوپہر کچن کی گرمی کو بھگتتے ہوئے گزرتی ہے- جس کو بناتے ہوئے اس کی کمر تختہ ہو جاتی ہے جب کہ ساس دوپہر میں آرام سے نیند پوری کرنے کے بعد جب جاگتی ہیں تو قرآن سنبھال کر بیٹھ جاتی ہیں اور عصر کے وقت تک تلاوت کرتی ہیں اس کے بعد کچھ دیر کمر سیدھی کرنا بھی ان کے لیے ضروری ہوتا ہے-

نند کا کمزوری کے سبب بی پی لو ہوتا ہے

اس موقع پر عام طور پر غیر شادی شدہ نند کا بی پی روزہ رکھنے کی وجہ سے لو ہو جاتا ہے اس وجہ سے اس کا باورچی خانے میں داخلہ ممنوع ہوتا ہے- لہٰذا فرائنگ سے لے کر چٹنیاں بنانے اور شربت بنانے تک کی تمام تر ذمہ داری بہو کے ہی کاندھوں پر ہوتی ہے-

افطار کے بعد بھی آرام حرام ہے

افطار کے بعد جب سب لوگ کھانا پینا شروع کر دیتے ہیں ایسے وقت میں بھی بہو کے لیے آرام کا لفظ حرام ہوتا ہے کیوں کہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب کہ اس کو برتنوں کے ڈھیر دھونے پڑتے ہیں اور ہر بار برتن دھونے کے بعد جب اس کو محسوس ہوتا ہے کہ اب کام ختم ہو گئے ہیں تو اس کے ساتھ ہی کچھ اور برتن کہیں نہ کہیں سے اس کے لیے آجاتے ہیں-

سحری کے لیے آٹا گوندھنا اور دیگر تیاری

تختہ ہوتی کمر کے ساتھ سونے سے قبل اگلے دن کی سحری کی تیاری بھی بہو کی ہی ذمہ داری ہوتی ہے جس کے لیے تمام تر تیاری کر کے سونا بھی اس کے فرائض میں شامل ہوتا ہے-

بیٹیوں کو عیدی بھجواتے ہوئے ہم بھول جاتے ہیں کہ ہمارے گھر میں بھی ایک بیٹی ہے

اکثر گھرانوں میں شادی شدہ بیٹیوں کے گھر میں بہت اہتمام کے ساتھ عیدی بھجواتی ہے جس میں بیٹی اس کے شوہر اور اس کے بچوں کے کپڑوں کے ساتھ ساتھ عیدی اور دوسرے تحائف شامل ہوتے ہیں- جس کے لیے پورے سال بچت کی جاتی ہے کیوں کہ یہ سسرال میں بیٹی کی عزت کا معاملہ ہوتا ہے مگر اس موقع پر گھر پر موجود بہو نما بیٹی کو فراموش کر دیا جاتا ہے-

یاد رکھیں!

یہ مہینہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی ایک امتحان ہے لہٰذا اس مہینے اس بات کا بھی خاص اہتمام کریں کہ آپ کا کوئی عمل کسی دوسرے کی دل آزاری کا سبب نہ بنے تاکہ آپ کی عبادتیں اور ریاضتیں بارگاہ خداوندی میں قبولیت حاصل کر سکیں-

Main To Bas Ibadat Karungi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Main To Bas Ibadat Karungi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Main To Bas Ibadat Karungi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In News  |   0 Comments   |   5388 Views   |   23 Mar 2023
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں تو ساس ہوں میں بس عبادت کروں گی، رمضان میں بہو سے کی جانے والی کچھ ایسی زیادتیاں جو بیٹی کے ساتھ ہوں تو برداشت نہیں ہوتیں

میں تو ساس ہوں میں بس عبادت کروں گی، رمضان میں بہو سے کی جانے والی کچھ ایسی زیادتیاں جو بیٹی کے ساتھ ہوں تو برداشت نہیں ہوتیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں تو ساس ہوں میں بس عبادت کروں گی، رمضان میں بہو سے کی جانے والی کچھ ایسی زیادتیاں جو بیٹی کے ساتھ ہوں تو برداشت نہیں ہوتیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔